ٹیکسٹائلز کی وزارت

کپڑے کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ’’کستوری کاٹن بھارت‘‘ کی ویب سائٹ لانچ کی

Posted On: 21 OCT 2023 2:10PM by PIB Delhi

کپڑے کی صنعت، تجارت و صنعت، صارفین کے امور اور خوراک و عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر محترم جناب پیوش گوئل نے آج کستوری کاٹن بھارت کی ویب سائٹ https://kasturicotton.texprocil.org کا آغاز کیا۔ یہ ویب سائٹ پہل قدمیوں کے بارے میں ضروری معلومات اور اپ ڈیٹ کے لیے ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے اور کستوری کاٹن بھارت برانڈ کی مصنوعات کے لیے دُھنیوں (روئی اوٹنے کی مشین چلانے والے) کے رجسٹریشن کے عمل اور اس کے طریق کار، جو برانڈیڈ بھارتی کپاس کو بے مثال بناتے ہیں، کو اجاگر کرتی ہے۔

کستوری کاٹن بھارتی کپاس کی برانڈنگ، پروڈکٹ کی شناخت کی صلاحیت اور سرٹیفکیشن کی پوری ذمہ داری کے ساتھ سیلف ریگولیشن کے اصول پر کام کرنے کے لیے کپڑے کی وزارت، کاٹن کارپوریشن آف انڈیا، کاروباری انجمنوں  اورصنعت کی ایک مشترکہ پہل قدمی ہے، جس کا مقصد عالمی منڈی میں اس مسابقت میں اضافہ کیا جا سکے اور اس میں شامل تمام فریقوں کے لیے ایک پائیدار ایکو نظام تیار کیا جا سکے۔

اس سے قبل، 7 اکتوبر کو کپاس کے عالمی دن کے موقع پر، کپڑے کی صنعت کی وزارت نے کپاس کے ’’کستوری کاٹن بھارت‘‘ برانڈ کا اعلان کیا، جس کے ذریعہ بھارتی کپاس کو ایک برانڈ اور ایک لوگو، جو سفیدی، نرمی، پاکیزگی، چمک اور ہندوستانیت کی نمائندگی کرتا ہے، فراہم کیا گیا ہے۔ بعد ازاں، حکومت ہند کی جانب سے سی سی آئی اور کپڑا صنعت کی جانب سے ٹیکس پروسِل کے درمیان 15 دسمبر 2022 کو ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے گئے ، جس سے کہ مشن موڈ نقطہ نظر سے کستوری کاٹن بھارت برانڈ کو پیش کیا جا سکے۔

ملک کے تمام دُھنیوں کو طے شدہ پروٹوکول کے مطابق کستوری کاٹن بھارت برانڈ تیار کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، سپلائی چین میں کستوری کاٹن بھارت کی پوری ٹریسبلیٹی فراہم کرنے کے لیے، پروسیسنگ کے ہر ایک مرحلے میں کیو آر پر مبنی سرٹیفکیشن تکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور ایک بلاک چین پر مبنی سافٹ ویئر پلیٹ فارم اینڈ ٹو اینڈ ٹریسبلیٹی اور کاروباری  سند فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر کپڑے کی صنعت کے وزیر نے کہا، ’’کستوری کاٹن بھارت پہل قدمی کے ساتھ، ہم صرف برانڈ لانچ نہیں کر رہے ہیں، بلکہ ہم بھارت کی مالامال وراثت کو دنیا کے ساتھ ساجھا بھی کر رہے ہیں۔ آیئے ایک ایسا مستقبل تیار کریں جس میں ماضی کی بازگشت سنائی دے۔‘‘  جناب پیوش گوئل نے کہا کہ عالمی مسابقت کے دور میں، یہ پہل قدمی بھارتی کپاس کو کوالٹی کے پیمانوں اور بہترین طور طریقوں  کے تئیں عہدبندگی کے لیے حکمت عملی کے ساتھ عالمی نقشے پر پیش کرے گی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:82



(Release ID: 1969818) Visitor Counter : 133