عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن اور پنشن یافتہ افراد کی بہبود کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو)میں فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنانے اور زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کے لئے خصوصی مہم 3.0 زوروشور سے جاری


ڈی او پی پی ڈبلیو کی جانب سے مرکزی حکومت کے وضیفہ یاب افراد کی تنظیم کے ذریعہ پچاس سے زیادہ مقامات پر صفائی کی مہم چلائی گئی

شکایات عامہ اور مرکزی حکومت کے وضیفہ یاب افراد کی جانب سے موصولہ اپیلوں کو نمٹانے کی جانب اہم پیش رفت

اصل فائلوں پر نظرثانی اور پرانی فائلوں کو ہٹا کر بہتر ریکارڈ بندوبست اور ریکارڈ روم کی جدت کاری کی گئی

Posted On: 21 OCT 2023 9:31AM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن یافتہ افراد کی بہبودی تنظیم (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت صفائی ستھرائی شکایات عامہ کے زیر التوا معاملوں میں کمی لانے، ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینے اور اچھی گورننس کے اقدامات کے ذریعہ فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔

محکمے نے شکایات عامہ اور مرکزی حکومت کےپنشن یافتہ افراد کی اپیلوں کو نمٹانے میں خاطر خؤاہ کامیابی حاصل کی ہے۔

خصوصی مہم کے تحت محکمے نے اب تک تیرہ سو اصل فائلوں کی نشاندہی کی ہے جن پر نظرثانی مطلوب ہے۔ اب تک ریکارڈ کا جائزہ لے کر چار سو کے قریب پرانی فائلوں کو ہٹانے کے لئے انھیں نشان زد کیا گیا ہے اور تقریبا 550 ای فائلوں پر نظرثانی کی گئی اور 384 ای فائلوں کو بند کیا گیا ہے۔

خصوصی مہم 3.0 دو اکتوبر 2023 سے شروع کی گئی تھی اور 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی ڈی او پی پی ڈبلیوکے ارکان نے اس مہم میں خصوصی دلچسپی لی ہے اور اس مہم کو مکمل طور سے کامیاب کرنے کے لئے پرخلوص کوششیں کی ہیں۔

محکمے نے مرکزی حکومت کے پنشن یافتہ افراد کی تنظیموں اور ان سے منسلک انجمن کے ذریعہ سرگرم سوچھتا مہم چلائی۔ مرکزی حکومت کے پنشن یافتہ افراد کی تمام پچاس تنظیموں نے ملک بھر میں خصوصی مہم 3.0 کے تحت زیرالتوا معاملے نمٹانے کے لئے سرگرم حصہ لیا۔

*****

U.No:70

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1969643) Visitor Counter : 120