محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف او نے اگست 2023 کے دوران مجموعی طور پر 16.99 لاکھ ارکان شامل کئے
مذکورہ مہینے کے دوران سوشل سکیورٹی کور کے تحت 9.26 لاکھ افراد کے نام شامل ہوئے
Posted On:
20 OCT 2023 5:08PM by PIB Delhi
آج جاری کردہ ای پی ایف او پروویژنل پے رول ڈاٹا میں دکھایا گیا ہے کہ ای پی ایف او میں ماہ اگست 2023 کے دوران 16.99 مجموعی ارکان شامل کئے ہیں۔ سال سے سال کے مقابلے پے رول ڈاٹا کو دیکھا جائے، تو اس سے پہلے کے مہینے میں مجموعی ارکان کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ ڈاٹا سے پتہ چلتا ہے کہ 3210 اداروں نے اپنے ملازمین کو ای پی ایف او کا سوشل سکیورٹی کور فراہم کیا ہے۔
ڈاٹا سے پتہ چلتا ہے کہ اگست 2023 کے دوران 9.26لاکھ کے قریب نئے ارکان کو شامل کیا گیا۔ نئے ارکان میں مجموعی نئے ارکان میں سے 58.36 فیصد ارکان اٹھارہ سے 25 برس کی عمروں کے ہیں۔ ڈاٹا سےیہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ای پی ایف او سے باہر نکلنے والے ارکان کی تعداد گزشتہ دو مہینوں میں لگاتار گھٹی ہے۔
صنفی اعتبار سے پے رول ڈاٹا کی جانچ کی جائے، تو مذکورہ مہینے کے دوران جوڑے گئے 9.26 لاکھ نئے ارکان میں سے 2.44 لاکھ خواتین ارکان ہیں۔
پے رول ڈاٹا کی ریاست گیر مسابقانہ اسٹڈی سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئے ارکان کی شمولیت کے اعتبار سے سر فہرست پانچ ریاستوں میں مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، ہریانہ اور گجرات شامل ہیں۔
کُل ہند صنعتوں پر مبنی ڈاٹا ظاہر کرتا ہے کہ ٹریڈنگ ، کمرشل اداروں، بلڈنگ اور کنسٹرکشن، انجینئرنگ کنٹریکٹرز، ٹیکسٹائلز وغیرہ میں سب سے زیادہ تعداد میں ارکان شامل کئے گئے۔
درج بالا پے رول ڈاٹا عبوری نوعیت کا ہے، کیونکہ ڈاٹا وضع کرنا ایک لگاتار عمل ہے اور ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا مسلسل جاری رہتا ہے۔ گزشتہ مہینے کے ڈاٹا کو ہر مہینے اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ماہانہ پے رول ڈاٹا میں ایسے ارکان کی تعداد جنہوں نے پہلی مرتبہ آدھار ویلی ڈیٹیڈ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (وی اے این) کے ذریعے ممبر شپ حاصل کی ہے، ای پی ایف او چھوڑنے والے ارکان اور وہ ارکان جنہوں نے پہلے ممبر شپ چھوڑی اور پھر دوبارہ شامل ہوئے، ان سب کو مجموعی ماہانہ پے رول میں شامل کیا جاتا ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1969573)
Visitor Counter : 142