وزارت دفاع

کثیرطرفہ بحری مشق )میلان) 24 کیلئے وسط مدتی منصوبہ بندی کانفرنس

Posted On: 20 OCT 2023 6:31PM by PIB Delhi

میلان 24 کی وسط مدتی منصوبہ بندی کانفرنس ایم پی سی کثیرطرفہ بحری مشق - 2024 جو 19 سے 27 فروری 24 تک وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ کی میزبانی کی جائے گی۔ مشرقی بحری كمان )ای این سی) كی طرف سے 17 اکتوبر 23 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک دوست غیر ملکی بحریہ کے ساتھ منعقد کی گءی۔ ایم پی سی کے دوران مدعو ممالک کے نمائندوں کو بندرگاہی مرحلے اور سمندری مرحلے کے دوران منصوبہ بند واقعات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اہم ترین ایونٹ میلان ایک دو سالہ کثیرالجہتی بحری مشق ہے۔ اس كا آغاز ہندوستانی بحریہ نے 1995 میں کیا تھا۔ بنیادی طور پر اسے ہندوستان کی 'مشرق رُخی پالیسی' کے مطابق تیار کیا گیا تھا، میلان کو حکومت ہند کی 'مشرق رُخی كاررواءی پالیسی' اور عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن (ساگر) اقدام کے ساتھ آنے والے سالوں میں وسعت حاصل ہوءی۔ اس كا مقصد دیگر دوستانہ ممالک كو شامل كرنا تھا۔ میلان 22 کا انعقاد 25 فروری سے 04 مارچ 22 تک وشاکھاپٹنم میں ہوا اور اس میں 39 ممالک نے حصہ لیا۔

میلان 24 کا بندرگاہی مرحلہ بین الاقوامی میری ٹائم سیمینار، آر کے بیچ پر سٹی پریڈ، سواولمبن نمائش، سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینج اور ینگ آفیسرز کے مِلن پر مشتمل ہوگا۔ دوست بیرونی ممالک کے جہاز، سمندری گشتی طیارے اور آبدوزیں ہندوستانی بحریہ کی یونٹوں کے ساتھ سمندری مرحلے میں حصہ لیں گی۔ ان میں بڑی طاقت کی مشقیں، جدید فضائی دفاعی کارروائیاں، اینٹی سب میرین وارفیئر اور اینٹی سرفیس وارفیئر آپریشن شامل ہوں گے۔

میلان کا مقابلہ ہندوستان کی جی 20 صدارت کے ساتھ ہے اور اس مشق کے انعقاد سے ایک بار پھر 'جی 20 موضوع واسودھیوا کٹمبکم' کا ادراك ہوگا۔ 19 تا 27 فروری 24 کو وشاکھاپٹنم میں  میلان 24 میں 50 سے زیادہ ممالک کو دعوت نامے بھیجے گءے ہیں۔ اس میناب تک کی سب سے بڑی شرکت کا امکان ہے۔

م.jpeg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1969566) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Marathi , Hindi