جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پینے کے پانی اورصفائی ستھرائی کے محکمے کی جانب سے صفائی ستھرائی اور عمدہ کارکردگی  بڑھانے کیلئے خصوصی مہم 3.0

Posted On: 20 OCT 2023 6:13PM by PIB Delhi

پینے کے پانی  اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کی جانب سے خصوصی مہم 3.0 میں عملی طور پر شرکت کی گئی ہے، جو تنظیم کے اندر صفائی کو فروغ دینے اور التوا میں پڑے کام  نمٹانے کے لئے ایک جامع اقدام ہے۔ یہ مہم کابینہ سکریٹریٹ اور نوڈل ڈپارٹمنٹ- انتظامی اصلاحات اور شکایات عامہ محکمے کے جاری کردہ رہنما خطوط اور ہدایات کے مطابق کام کر رہی ہے۔

ڈی ڈبلیو ایس محکمے نے پرانے ریکارڈز نمٹانے کے لئے خصوصی مہم چلائی ہے اور اب تک 452 پرانی فائلوں کو نمٹایا جا چکا ہے اور اندازاً 57 مربع فیٹ آف علاقے کو صاف کیا گیا ہے۔ محکمے نے سی جی او کمپلیکس کے متعدد مقامات پر صفائی کی مہم چلائی ہے اور ای-کباڑ سمیت بیکار پڑے سامان کو ہٹایا ہے۔ مہم کے دوران چھ سو مربع  فیٹ آفس کے علاقے میں صفائی کی  گئی ہے اور حکومت کے لئے 404000روپے کی آمدنی کی گئی ہے۔ سکریٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس اور اعلیٰ افسران نے دفاتر کے احاطے میں صفائی کی مہم چلائی ہے۔ محکمے کے سوشل میڈیا ہینڈلز کا استعمال کر کے بھی مہم چلائی گئی ۔

دو اکتوبراور 20 اکتوبر کے درمیانی مدت میں 21 میں سے 14 وی آئی پی ریفرنس نمٹائے گئے۔ اس کے علاوہ چار پی ایم او ریفرنس  نمٹائے گئے۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ خصوصی مہم 3.0 پر کامیابی سے عمل آوری کر رہا ہے تاکہ ایک بہتر، صاف ستھرا اور  منظم دفتری ماحول حاصل ہو سکے اور مجموعی کارکردگی اور خدمات کی فراہم کو بہتر بنایا جا سکے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1969562) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi