وزارت دفاع
دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے وزیر دفاع اور زامبیا کی وزارت دفاع کے مستقل سیکریٹری نے نئی دہلی میں ملاقات کی
زامبیا میں چھوٹے ہتھیاروں، گولہ بارود اور دیگر آلات کی تیاری میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق
Posted On:
20 OCT 2023 6:56PM by PIB Delhi
سکریٹری برائے دفاع جناب گریدھر ارامانے نے 20 اکتوبر 2023 کو نئی دہلی میں زامبیا کے وزارت دفاع کے مستقل سکریٹری، جناب نارمن چیپاکوپاکو کے ساتھ ملاقات کی۔
میٹنگ کے دوران، دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دیرینہ تعلقات پر زور دیا اور مزید گہرے ہونے کے خواہش ظاہر کی۔ دو طرفہ دفاعی تعلقات پر ہندوستان اور زامبیا کے درمیان 2019 میں دفاعی تعاون پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمت نامے کے تحت دفاع کے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک فراہم کیا گیا ہے۔
دفاعی سکریٹری نے مختلف فوجی کورسز اور ہندوستانی تربیتی ٹیموں کے ڈیپوٹیشن کے ذریعے ملک کی دفاعی افواج کی فوجی تربیت اور صلاحیت سازی میں زامبیا کے فریق کو تعاون کا یقین دلایا۔
جناب گریدھر ارامانے نے 'میک ان انڈیا' پہل کے تحت مختلف قسم کے آپریشنز میں ہندوستانی دفاعی صنعتوں کی کارکردگی کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ زامبیا کے مستقل سکریٹری نے ہندوستانی دفاعی صنعتوں کی ترقی کی تعریف کی اور کہا کہ زامبیا کی دفاعی افواج کی جدید کاری کے لیے اعلیٰ معیار اور کم لاگت کے سازوسامان کے ذریعے ان کی حمایت کے منتظر ہیں۔ دونوں فریقوں نے زامبیا میں چھوٹے ہتھیاروں، گولہ بارود اور دیگر دفاعی آلات کی تیاری میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
ایک 15 رکنی وفد جس کی قیادت مستقل سکریٹری، ایم او ڈی زامبیا کر رہے ہیں، 15-22 اکتوبر 2023 تک ہندوستان کے دورے پر ہے۔ وفد نے ہندوستانی مسلح افواج کے مختلف اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی دونوں مختلف ہندوستانی دفاعی صنعتوں کی مینوفیکچرنگ تنصیبات کا دورہ کیا۔
******
U.No:63
ش ح۔ش ت۔س ا
(Release ID: 1969553)
Visitor Counter : 107