الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر کل ’ٹائی کون وڈودرا‘ میں شرکت کریں گے
Posted On:
20 OCT 2023 3:33PM by PIB Delhi
ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل کی طے شدہ تقریب ٹائی کون وڈودرا میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب گجرات میں مقیم کاروباریوں کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ وہ 100 کروڑ کی ایک بڑی فنڈنگ پہل کا اعلان کرنے کے لیے یکجا ہوں گے جس کا مقصد ریاست کے اندر اسٹارٹ اپس کی حمایت کرنا، ان کی ترقی اور اختراع کو فروغ دینا ہے۔
یہ مالی امداد اکتوبر 2022 میں جناب راجیو چندر شیکھر کی طرف سے شروع کی گئی کوششوں کا ایک فالو اپ ہے، جہاں انہوں نے گجرات کے کاروباریوں اور اعلیٰ مالی حیثیت والے افراد (ایچ این آئی) سے کامیابی کے ساتھ حمایت حاصل کی۔ ان اہم شخصیات نے گجرات کے سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو تحریک دینے اور اس کی نشو ونما کے مقصد سے 1,500 کروڑ روپے کی رقم دینے کا وعدہ کیا۔ یہ اہم عہدی گزشتہ سال گاندھی نگر میں منعقدہ سیمی کون انڈیا فیوچر ڈیزائن روڈ شو کے دوران کی گئی تھی۔
اپنی بات چیت کے دوران، جناب راجیو چندر شیکھر گجرات کے اندر اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو تقویت دینے میں حکومت اور صنعت کی طرف سے ادا کیے گئے اہم رول پر روشنی ڈالیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔
U- 40
(Release ID: 1969417)
Visitor Counter : 78