وزارتِ تعلیم

سر جے جے اسکول آف آرٹ کوازسرنوآغاز کردہ یونیورسٹی کے درجے والا ادارہ قرار دیا گیا


جے جے اسکول آف آرٹ صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ اختراع کی ایک تجربہ گاہ ہے: دھرمیندر پردھان

تعلیم اور ہنرمندی  کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ (صنعت کاری) کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے انسٹی ٹیوٹ سے وشوکرما یوجنا کے لیے مطالعاتی نصاب تیار کرنے کی اپیل کی

Posted On: 19 OCT 2023 9:03PM by PIB Delhi

تعلم  اور ہنرمندی  کے فروغ اور انٹرپریولمرشپ (صنعت کاری) کے مرکزی وزیر دھرمندتر پردھان نے آج 166 سال قدیم سر جے جے اسکول آف آرٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سر جے جے اسکول آف آرٹ کو ازسرنوآغاز کردہ یونیورسٹی کے درجے والا ادارہ قرار دیا اور نئی یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی بھی کی۔ مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر؛ نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس؛ مہاراشٹر کی حکومت کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر، چندرکانت دادا پاٹل؛ اور وزارت تعلیم اور مراٹھی زبان کی وزارت، حکومت مہاراشٹر کے جناب دیپک کیسرکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

   تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب پردھان نے کہا کہ جے جے اسکول محض ایک ادارہ نہیں ہے بلکہ یہ اختراع اور جدت طرازی کی ایک تجربہ گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ای پی2020 (قومی تعلیمی پالیسی )کو یہاں نافذ کیا جائے گا اور یہ عمدگی کاایک عالمی مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے جے جے اسکول آف آرٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ نئی نصابی کتابوں کے لیے مثالیں اور توضیحی تصویریں بنائیں اور اس اسکیم کے تحت تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے وشوکرما یوجنا سے متعلق  ایک مطالعاتی نصاب بھی تیار کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/JJ-1DYEJ.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب پردھان نے کہا کہ سماجی ذمہ داریوں کی روایت ہندوستانی نظام میں صدیوں سے موجود رہی  ہے اور جے جے اسکول آف آرٹ اس کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ممبئی شہر ہندوستانیوں میں اپنی ذہانت، منظم انداز، ثقافت اور 'ممبئی پیٹرن' کی وجہ سے بہت زیادہ کشش رکھتا ہے ۔ جسے جے جے اسکول آف آرٹ نے  پیش کرکے دکھادیا ہے جو آنے والی صدیوں میں اس روایت کو آگے بڑھائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/JJ-3CH4D.jpg

اس موقع پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ گزشتہ 150 برسوں میں جے جے اسکول آف آرٹ نے ، آرٹ، اپلائیڈ آرٹ اور فن تعمیر کے میدان میں انتہائی ہنر مندافرادی قوت اور انسانی وسائل پیدا کیے ہیں۔ اسکول نے ممبئی کے مشہور ڈھانچے کو بنانے میں بھی گراں قدرتعاون کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ادارے کا نیا حصہ معاشرے کے سامنے کچھ نیا فن پیش کرے گا۔

از سرنو آغاز کردہ یونیورسٹی کا درجہ ان اداروں کو دیا جاتا ہے جو ادارے علم  ودانش کے منفرد اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تدریس اور تحقیق میں اختراعات کے لیے وقف ہیں۔ ‘سر جے جے اسکول آف آرٹ، آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن’ مرکزی حکومت  کی منظوری کے ساتھ ہی مہاراشٹر کی حکومت کے زیر انتظام واحد ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی بن جائے گا اور یہ ادارہ  ملک بھر میں ‘ڈی نوو’ یعنی از سرنوآغاز کردہ یونیورسٹی کے درجہ والا ایک  ادارہ بن جائے گا جو ملک کے چنندہ اداروں میں سے ایک ہوگا۔

******

ش ح ۔ ع م ۔ ف ر

U. No.27



(Release ID: 1969288) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Marathi , Hindi