الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ای جی ڈی کے زیر اہتمام ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت گنجائش سازی ورکشاپ کا انعقاد

Posted On: 19 OCT 2023 4:46PM by PIB Delhi

کیرالہ میں 19 اور 20 اکتوبر 2023 کو ڈیجیٹل کایاپلٹ کے لئے مصنوعی ذہانت پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں 13 ریاستی محکموں کے 42 سے زیادہ افسران شامل ہو رہے ہیں۔ ان میں اسٹیٹ ڈیجیٹل ہیلتھ مشن، زرعی ترقی اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ، مویشی پروری، ریاستی اشیاء و خدمات ٹیکس دیہی ترقی، ڈیری ڈیولپمنٹ، پولیس محکمہ وغیرہ محکمے شامل ہیں۔  دو روزہ سرگرم ورکشاپ کا مقصد مختلف ریاستی محکموں کے تحت کام کرنے والی آئی ٹی ٹیموں ، ریاست میں ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی اقدامات پر عمل درآمد میں تسلسل برقرار رکھنا ہے۔

اسٹیٹ کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ الیکٹرونکس اور آئی ٹی وزارت کے نیشنل ای گورننس ڈویژن کے ذریعے گنجائش سازی کی اسکیموں کے تحت کرائی جا رہی ہیں۔ ان ورکشاپس کا مقصد خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے کے لئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے امکانات کو بروئے کار لانا اور نئے ڈیجیٹل منظرنامے میں پالیسیوں اور  لائحہ عمل کو وضع کرنا ہے۔

ورکشاپ کا افتتاح ای اینڈ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں سکریٹری ڈاکٹر رتن یو کیلکر اور کے ایس آئی ٹی ایم کی ڈائرکٹر محترمہ نیما اروڑہ کر رہی ہیں۔ ان کے ہمراہ این ای جی ڈی اور وادھوانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ پالیسی  کے افسران ہیں۔

سکریٹری صاحب نے کہا کہ یہ ورکشاپ ریاست میں مؤثر اور عمدہ گورننس کے لئے ان ٹیکنالوجیز کو استعمال کرنے میں مددگار ہوں گی۔

ڈائرکٹر صاحب نے زور دے کر کہا کہ   یہ ورکشاپ افسران کے روز مرہ کے کاموں میں نمایاں کایا پلٹ لائے گی، جس کے نتیجے میں افسران کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی کہ وہ اپنے محکموں کے لئے مطلوبہ حل پیش کرسکتی ہیں۔

اس ورکشاپ سے صنعت اور حکومت کے متعلقہ معاملات کے ماہرین کو یکجا ہونے کا موقع ملا ہے، جس سے لوگ ریاست کے توجہ طلب شعبوں،  اصل استعمال کے معاملوں،  آلات کی پیشکش اور خیالات کو     نظریات کی دلیل بنانے یا پروجیکٹ کی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

اگست 2023 میں شروع کی گئی یہ ورکشاپس اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ ان میں حکومت اور صنعتوں کی ساجھیداری ہے تاکہ حکومت خدمات کی فراہمی ، گورننس کے استحکام اور    بہتر اطلاعات پر مبنی فیصلوں کے لئے ابھرتی ٹیکنالوجیز کو مؤثر طورپر بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ کیرالہ میں عنقریب متوقع ورکشاپ حکومت کے لئے ڈاٹا پر مبنی فیصلہ سازی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ  پر مرکوز ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1969255) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada