وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ اخراجات اور اس سے منسلک اور ماتحت دفاتر نےخصوصی مہم 3.0 پر عمل کیا


ڈی او ای نے ہاؤس کیپنگ/صفائی عملے کے فائدے کے لیے صفائی متر سرکشا شِور کا انعقاد کیا

Posted On: 19 OCT 2023 4:39PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات (ڈی او ای ) سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور محکمے میں مختلف زمروں کے تحت التواء کو کم کرنے کے لیے زیر التواء معاملات 3.0 کے نمٹانے کے لیے خصوصی مہم کا نفاذ کر رہا ہے۔ مہم کا مقصد سرکاری دفاتر کی مجموعی صفائی کو بہتر بنانا اور سرکاری دفاتر کے ساتھ عام لوگوں کے عوامی تجربے کو بڑھانا ہے۔

15 سے 30 ستمبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0کے تیاری کے مرحلے کے دوران ڈی او ای نے مختلف زمروں کے تحت اہداف/ سرگرمیوں کی نشاندہی کی۔ 2 اکتوبر 2023 سے نافذ العمل نفاذ کے مرحلے میں ڈی او ای نے عوامی شکایات، عوامی شکایات کی اپیلوں، ایم پی کے حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ، پی ایم او کے حوالہ جات اور قواعد/ طریقہ کار وغیرہ کے سلسلے میں شناخت شدہ التوا کو کم کرنا  شروع کردیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ حقیقی فائلوں کی ریکارڈنگ/ خاتمہ کو انجام دیا ہے۔ مہم کے لیے عمل درآمد کا مرحلہ 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا اور اس مرحلے کے بقیہ عرصے کے دوران، نشاندہی کیے گئے اہداف کو زیادہ سے زیادہ نمٹانے پر توجہ دی جائے گی۔

التوا کی نشاندہی کرنے اور ختم کرنے کے علاوہ، ڈی او ای  نے خصوصی مہم 3.0 کے حصے کے طور پر درج ذیل موضوعاتی سرگرمیاں/طریقے بھی شروع کیے ہیں:

فائنانس سکریٹری نے 29 ستمبر 2023 کو محکمہ کے افسران / عملے کو سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کے خلاف سوچھتا ہی سیوا کا عہد اور حلف دلایا تاکہ صفائی، ماحول کے تحفظ اور پائیدار ترقی کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ ڈی او ای  کے تحت منسلک / ماتحت دفاتر نے بھی اپنے دفاتر میں سوچھتا عہد لیا۔

محکمہ کے سینئر افسران نے مہم کے ابتدائی مرحلے کے دوران نارتھ بلاک میں دفاتر اور عمارت کے احاطے کا معائنہ کیا اور صفائی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

خصوصی مہم 3.0 کے تحت ایک خصوصی پہل کے حصے کے طور پرڈی او ای میں کام کرنے والے ہاؤس کیپنگ/صفائی کے عملے کے لیے 5 اکتوبر 2023 کو نارتھ بلاک، نئی دہلی میں ایک صفائی متر سرکشا شِور کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی میڈیکل کیمپ سے 100 سے زائد افراد نے فائدہ اٹھایا۔ کیمپ کا اختتام خصوصی سکریٹری (عملے) کے اختتامی نوٹ اور ڈاکٹروں اور ان کے معاون عملے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H8J2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CFLJ.jpg

مندرجہ بالا سرگرمیوں کے علاوہ، ڈی او ای  نے 13 اکتوبر 2023 کو دفتر کے اندر اور باہر ایک روزہ خصوصی صفائی مہم کو انجام دیا۔ خصوصی صفائی مہم میں ہر سطح کے عہدیداروں کی فعال شرکت دیکھی گئی جس سے صفائی اور سماجی ذمہ داری کے تئیں اجتماعی عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ اسی طرح کی صفائی کی مہمات ڈی او ای کے تحت منسلک / ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں کے ذریعہ بھی چلائی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031EB4.jpg

******

ش ح ۔ اک ۔ ع ر

U. No.05


(Release ID: 1969138) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Telugu