بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت کی تیسری خصوصی مہم کے تحت کباڑ کوفروخت کرنےسےابھی تک 94لاکھ روپئےموصول ہوئے


ایم ایچ آئی اوراسکی سی پی ایس ای اوراے بی کے ذریعہ 20 لاکھ اسکوائر فٹ جگہ خالی ہونے کی امید ہے جو مقررہ نشانےکے مطابق کل تقریبا20 فیصدرقبہ ہے

پورےبھارت میں 520 سے زیادہ مقامات پر سوچھتامہم کاانعقادکیا جارہا ہے

Posted On: 19 OCT 2023 12:40PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت ایم ایچ آئی اور سی پی ایس ای اور اےبی کی طرف سے ، کباڑ ا ور دیگر فاضل اشیاکوٹھکانےلگائےجانےکے بعد 20 مربع فٹ جگہ خالی / صاف ستھری ہونے کی امید ہے۔ یہ جگہ تیسری خصوصی مہم کے تحت مقررہ کل رقبے کا20 فیصد ہے۔ اس مہم کے تحت تقریبا 11 لاکھ مربع فٹ  رقبہ ابھی تک خالی کرایاجاچکا ہے۔73980فائلوں میں سے جن کی نشاندہی جائزہ لے لئے کی گئی ہے ،  35648 فائلوں کا جائزہ لیا جاچکا ہے۔4326 ای فائلوں میں سے 3949 فائلوں کو بندکیا جاچکا ہے ۔ تیسری خصوصی مہم کے تحت کباڑ کوفروخت کرنےکے بعد94 لاکھ روپئے موصول ہوئے۔

وزارت اور اس سے منسلک تنظیموں  کے سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل کی طرف سے ایکس (جسے پہلے ٹویٹر کےنام سےجانا جاتاتھا ) پر ابھی تک 460 سے زیادہ ٹویٹ پیغامات  بھیجےجاچکے ہیں، جس کا مقصد مہم کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنا ہے ۔ یہ مہم اس عرصہ میں وزارت کی طرف سے مقررہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے زورشور سےجاری ہے۔

کچرےسے پاک بھارت کے لئے صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی جانب ایک منفردقدم کے طورپر ملک بھر میں مختلف جگہوں پر تقریبا150 سیلفی بوتھ  نصب کئے گئے ہیں جن پرلوگوں کوسیلفی لینےکے لئے مدعو کیا جارہا ہے کہ وہ اس تیسری خصوصی مہم کو آگےبڑھانے کےلئےسوشل میڈیا پر اپنی سیلفی کو شیئربھی کریں۔

بھاری صنعتوں کی وزارت ایم ایچ آئی  وزارت میں اور اپنے مرکزی سرکار کے شعبےکے صنعت کاروں  سی پی ایس ای نیز خود مختار اداروں(اےبی ) میں، جو مختلف جگہوں پر واقع ہیں  صفائی ستھرائی  پر تیسری خصوصی مہم پورے جوش و جذبہکے ساتھ چلا رہی ہے ۔ سوچھتامہم پورے بھارت میں 520 سے زیادہ جگہوں پر  منعقد کی جارہی ہے ۔

ایم ایچ آئی کے تحت سی پی ایس ای / اےبی،  کارپوریٹ دفتر، علاقائی دفاتر، مصنوعات سازی کے کارخانے، پلانٹس ، پروجیکٹ مقامات  میں صفائی ستھرائی میں سرگرمی کے ساتھ مصروف ہیں ۔

Image

(بی ایچ ای ایل، ای ڈی این بنگلورو یونٹ میں صفائی ستھرائی مہم

ایم ایچ آئی کے ایڈیشنل سکریٹری اور مالی مشیر محترمہ آر پی بھٹناگر نےحال  ہی میں حیدرآبادمیں بی ایچ ای ایل کارخانہ کادورہ کیا۔ اپنےدورےمیں انہوں نے  صفائی ستھرائی کی سرگرمی میں حصہ لیا ۔ انہوں نےایک صاف ستھرےاورصحت بخش ماحول کو برقراررکھنے کے اپنے عہد کااظہارکیا۔ اس  قدم سے نہ صرف تیسری خصوصی مہم  کےعین مطابق ہے بلکہ تنظیم میں دوسروں کے لئےبھی ایک واضح مثال قائم ہوتی ہے ۔  ان کے حصہ لینے سے  صنعتی جگہوں پر صفائی ستھرائی کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے ۔ یہ یقینا تحریک دینےوالاایک طریقہ کارہے ، جس کاتقریب میں موجود سبھی شخصیتوں پر گہرا اثر ہوا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00240O9.jpg

 

ایم ایچ آئی کے جوائنٹ سکریٹری جناب وجے متل نے 16 اکتوبر 2023 کو ڈی ڈی نیوز پر ایک رواںمذاکرہ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مہم کےتحت ،زیر التوا معاملات کو نمٹائےجانے، ضابطوں اور طریقہ کار کو بلا رکاوٹ بنانے، کباڑ کو فروخت کرنے، ریکارڈ کے بندوبست میں بہتری لانے ، عوامی شکایات کو دور کرنے اور دفتروں میں کام کے تجربات میں اضافہ کرنے جیسے مختلف موضوعات پر قابل قدر خیالات  و نظریات پیش کئے گئے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YIUY.jpg

(رواں مذاکرے کی ایک تصویر)

(پینل مذاکرہ: : https://www.youtube.com/watch?v=XULZs-Fqmps)

مزید یہ کہ ایم ایچ آئی کے تحت  سی پی ایس ای /اے بی کی  کامیابی کی کچھ داستانیں اور ان کےاختیار کردہ بہترین طور طریقے مندرجہ ذیل ہیں :

  1. بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل) کے جھانسی کارخانے کی طرف سے میاواکی طرز پر جنگل تخلیق  دینے کے لئے کئے گئے اقدامات  تقریبا 500 مربع میٹر رقبے میں اس طرز پر  مختلف قسم کے پھلوں اور سبزیوں والے  دیسی پودے لگائےگئے، جو اس طرح ہیں : جامن، آم، کٹہل، آملہ، سیتاپھل، امرود اور لیموں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004PSZ4.png

(کیپشن:بی ایچ ای ایل نے جھانسی کارخانے میں اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کے لئے ٹوٹےہوئے پتھروں کا بھی استعمال کیا ۔ )

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005J4Q2.png

 

  1. انسٹرومنٹ لمیٹڈ نےپود کاری ، کباڑ روبوتیار کرنے، اور یوگ  وغیرہ کی سرگرمیاں انجام دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006GQ84.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007XNQT.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008HXO2.png

  1. ہندوستان مشین ٹولز لمیٹڈ نے بنگلورو میں رینبو ہوم اورفنیج کے ساتھ شراکت داری کی ۔ یتیم خانے کے بچوں کو دانتوں کی صحت کے بارےمیں بیدارکیا گیا اور دانتوں کو صاف ستھرا رکھنے کی کٹس تقسیم کی گئیں ۔ اس کےعلاوہ  7 سے 14 سال کی عمر تک کے بچوں کے لئے دانتوں کی مفت جانچ کی گئی اور بنگلورو کے ایچ ایم ٹی اسپتال کے عملےکے لئے دانتوں  ا ور صحت کی جانچ کابھی اہتمام کیا گیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010C8WC.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009WN5V.png

  1. سیمنٹ کارپوریشن  آف انڈیا(سی سی آئی) کی انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرڈاکٹر منجو بگھیل نے  پودے لگائے اورصفائی ستھرائی مہم میں  حصہ لے کر کچرےسےپاک بھارت کے وژن میں تعاون دیا ۔ سی سی آئی کے انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر رویندر شیو شنکر ارالی نے مہاراشٹر میں ریاست کے عوام کی صحت اور صفائی ستھرائی کے پیش نظرمفت ہیلتھ چیک اور خون کے عطیہ کے کیمپ کااہتمام کیا  ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0112QJX.png

  1. اینڈریو یولے اینڈ کمپنی لمیٹڈ نے پودے لگانےکی مہم،  ایم آئی ایم ٹی ایسٹیٹ کے ملازمین کی ریلی ‘فٹ انڈیا’ اور تمباکوکے استعمال کی روک تھام کےبارےمیں بیداری لانے جیسےبہت سے اقدامات کئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012JL5S.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0133SUJ.jpg

  1. ہندوستان سالٹس لمیٹڈ نے گجرات کارخانہ میں ملازمین کی طرف سے درخت کاری کی ایک مہم شروع کی جس میں بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے،ا ن میں خاص طورپر ایسےپودےتھےجوچھاؤں دینےوالے پیڑ بنتےہیں ۔

 

*************

ش ح۔ ا س ۔ف ر

(U-10998)


(Release ID: 1969076) Visitor Counter : 99