وزارت خزانہ
جعلی آئی ٹی سی کے خلاف لڑائی میں، ڈی جی جی آئی نے اپریل 2020 سے ستمبر 2023 کے درمیان 500 افراد کی گرفتاری کے ساتھ 57,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی جی ایس ٹی چوری کے 6,000 سے زیادہ جعلی آئی ٹی سی معاملوں کا پتہ لگایا
مالی سال 23-24 میں، ڈی جی جی آئی نے 1.36 لاکھ کروڑ روپے کی مجموعی جی ایس ٹی چوری کا پتہ لگایا جس میں 14,108 کروڑ روپے کی رضاکارانہ ادائیگی شامل ہے
Posted On:
18 OCT 2023 8:34PM by PIB Delhi
ملک بھر میں جی ایس ٹی ٹیکس چوری کی سب سے بڑی انٹیلی جنس اور تفتیشی ایجنسی ہونے کے ناطے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی) نے نومبر 2020 سے سرکاری ریونیو میں ہونے والے رساؤ کو روکنے کے لیے جعلی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کا دعویٰ کرنے کے عمل کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کی تھی، اور فعال طور پر آئی ٹی سی چوری کی جانچ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ اپریل 2020 سے ستمبر 2023 تک، 57,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی جی ایس ٹی چوری کے 6,000 سے زیادہ فرضی آئی ٹی سی معاملوں کا پتہ چلا ہے اور کل 500 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جون 2023 سے، ڈی جی جی آئی نے ملک بھر میں کام کرنے والے ماسٹر مائنڈ اور خلل ڈالنے والے گروہوں کی شناخت اور انہیں پکڑنے پر خصوصی زور دیا ہے۔ جدید تکنیکی ٹول کی مدد سے ڈیٹا کے تجزیہ کا استعمال کرتے ہوئے معاملوں کا پردہ فاش کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹیکس چوروں کی گرفتاری ہوئی ہے۔ یہ ٹیکس چوری گروہ اکثر غلط لوگوں کا استعمال کرتے ہیں اور انہیں ملازمت/ کمیشن/ بینک قرض وغیرہ کے ساتھ اپنے کے وائی سی دستاویزات نکالنے کے لیے پھنساتے ہیں جو پھر ان کے علم اور رضامندی کے بغیر جعلی/ شیل فرم/ کمپنیاں بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ کچھ معاملات میں، کے وائی سی کا استعمال متعلقہ شخص کی جانکاری کے ساتھ ان کو چھوٹے مالی فوائد دے کر کیا گیا۔ موجودہ مالی سال 2023-24 میں، کل 1,040 فرضی آئی ٹی سی معاملوں کا پتہ چلا ہے جن میں 14,000 کروڑ روپے شامل ہیں جن میں کل 91 دھوکہ بازوں کو پکڑا گیا ہے۔
جی ایس ٹی کی چوری کے خطرے سے نمٹنے کے لیے، ڈی جی جی آئی انٹیلی جنس کو تیار کرتا ہے، خاص طور پر ٹیکس چوری کے نئے شعبوں میں، ڈیٹا اینالیٹکس کے لیے جدید ٹولز کے ذریعے، اس کے علاوہ اس طرح کی معلومات جمع کرنے کے لیے ملک بھر میں اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کا استعمال کرتا ہے۔ مجموعی طور پر مالی سال 2023-24 میں، مجموعی طور پر 1.36 لاکھ کروڑ روپے جی ایس ٹی کی چوری کا پتہ چلا ہے (بشمول جعلی آئی ٹی سی) اور اس کے لیے 14,108 کروڑ روپے کی رضاکارانہ ادائیگی کی گئی ہے۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 10986
(Release ID: 1968972)
Visitor Counter : 116