وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز سمندری تربیتی ٹیم کے ذریعہ جنوبی افریقی جہاز ایس اے ایس مینڈی کی آپریشنل سمندری تربیت کا انعقاد

Posted On: 18 OCT 2023 6:54PM by PIB Delhi

ہیڈ کوارٹر سمندری ٹریننگ (HQST)، ہندوستانی بحریہ (آئی این) کی آٹھ رکنی ٹیم نے جنوبی افریقی بحریہ (ایس اے این) کے آپریشنل سمندری تربیتی ٹیم (او ایس ٹی) کے تعاون سے سائمنز ٹاؤن میں 02 سے 13 اکتوبر 2023 تک ایس اے ایس مینڈی کی آپریشنل سمندری ٹریننگ اور سیفٹی آڈٹ کا انعقاد کیا۔

آئی این وفد کی قیادت فلیگ آفیسر سمندری تربیت کے چیف اسٹاف آفیسر کمانڈر امت گربکسانی نے کی اور اس میں ماہر افسران اور جہاز ران شامل تھے۔

تربیت کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ہاربر ٹریننگ کا مرحلہ فن جہاز رانی، برج ورک، برج کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، فورس پروٹیکشن کے اقدامات، فائر فائٹنگ اور ڈیمیج کنٹرول ڈرل، آپریشنل رسک مینجمنٹ، الیکٹریکل اور انجینئرنگ کے بہترین طریقوں، اور سیمین شپ ٹریننگ پر لیکچر/ تعاملی سیشن پر مرکوز تھا۔

سمندری تربیت کے ایک حصے کے طور پر، جہاز HQST اور ایس اے این او ایس ٹی ٹیموں کے ساتھ دو مواقع پر سمندری تربیت کے لیے روانہ ہوا۔ بندرگاہ کی تربیت کے دوران مشق کیے گئے موضوعات پر جہاز کے عملے کو عملی تربیت دینے کے لیے سمندری پروازوں کا استعمال کیا گیا۔ سمندر میں مشقیں درست نیویگیشن، فورس پروٹیکشن ڈرل، بوٹ ڈرل، ایمرجنسی اور بریک ڈاؤن ڈرل اور نقصان پر قابو پانے اور آگ بجھانے کی مشقوں پر مرکوز ہیں۔

مشترکہ تربیت کے اختتام پر 13 اکتوبر 23 کو ایس اے ایس مینڈی پر ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایچ کیو ایس ٹی ٹیم کی طرف سے اس پہلی تربیتی سرگرمی نے آئی این اور ایس اے این کے درمیان تربیتی تعاون کی نئی راہیں کھولی ہیں اور دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

 

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10978



(Release ID: 1968916) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi