صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ صحت اور خاندانی بہبود میں خصوصی مہم 3.0 کے تحت نمایاں پیش رفت


چودہ ہزار نو سو آٹھ(14,908) فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 4,131 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا، 2,073 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا اور اسکریپ میٹریل کی فروخت سے3,52,408  کی آمدنی ہوئی

Posted On: 18 OCT 2023 5:52PM by PIB Delhi

محکمہ صحت اور خاندانی بہبود(ڈی او ایچ ایف ڈبلیو) محکمہ(ہیڈکوارٹر) اور اس کے تمام منسلک اور ماتحت دفاتر، خود مختار اداروں اور ملک کے مختلف حصوں میں واقع سی پی ایس ای کے اندر سوچھتا اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 چلا رہا ہے۔ مہم کے مقاصد میں زیر التواء معاملات کو کم کرنا، سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینا، اندرونی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط کرنا، ریکارڈ کے انتظام کے بارے میں  افسران کو تربیت دینا، ریکارڈ کے بہتر انتظام کے لیے فزیکل ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنا ہے۔ مہم کے دوران ڈی او ایچ ایف ڈبلیو کے فیلڈ دفاتر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ان فیلڈ دفاتر کی جانب سے مہم کے تحت مختلف سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔

مہم کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی صحت سکریٹری جناب  سدھانش پنت، اور، جوائنٹ سکریٹری (صحت) ور خصوصی مہم 3.0 کے نوڈل آفیسر  جناب ایلنگ بام رابرٹ سنگھ کے ذریعہ باقاعدہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XY9I.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AHCC.jpg

پہلے                                                                                          بعد میں

ایمس نئی دہلی میں صفائی مہم

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/11111111111Q2W0.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/222222222222C9FI.jpeg

پہلے                                                                                          بعد میں

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف   ٹی بی اینڈ ریسپریٹری ڈیزیز (این آئی ٹی آر ڈی) نئی دہلی کے آفس اسپیس کی تزئین کاری

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/33333339VT0.jpeg

ایمس ، بھونیشور، اوڈیشہ  کے ذریعہ مدرس پبلک اسکول میں سووچھتا  بیداری مہم

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/aaaaaaaaaaaOXTE.jpeg

ایمس ،منگلا گیری،آندھراپردیش میں مریضوں او ر ان کے تیمارداروں کے لئے سووچھتا اور پلاسٹک سے پاک کیمپس سے متعلق بیداری سیشن

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00848LL.jpg

ایل جی بی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (ایل جی بی آر آئی ایچ ایم) ، تیز پور، آسام میں مریضوں اور تیمار داروں کے لئے سووچھتا سے متعلق بیداری مہم

مہم کے نفاذ کے مرحلے کی پیش رفت کی اطلاع (ڈی او ایچ ایف ڈبلیو) کے ذریعے باقاعدگی سے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی) کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل (https://scdpm.nic.in) پر دی جاتی ہے۔

17اکتوبر2023 تک، ڈی اے آر پی جی کے پورٹل پر رپورٹ کردہ کامیابیوں کے اعداد و شمار کے مطابق، ڈی او ایچ ایف ڈبلیو نے اراکین پارلیمنٹ کے 65 حوالہ جات اور 2,073 عوامی شکایات کو نمٹا دیا ہے۔ 14,908 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 4,131 فائلوں کو تلف کیا گیا ہے۔ نیز، ڈی او ایچ ایف ڈبلیو کے مختلف دفاتر کی طرف سے 864 صفائی مہم چلائی گئی ہے اور دفاتر کے استعمال کے لیے 11,078 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی ہے۔ اسکریپ مواد کی فروخت سے 3,52,408 روپے کی آمدنی بھی ہوئی ہے۔ مہم کی مدت کے دوران ڈی او ایچ ایف ڈبلیو کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مہم زوروں پر ہے۔

**********

ش  ح۔ م م  ۔ ج

UNO-10975


(Release ID: 1968878) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Punjabi