وزارت دفاع
فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن نے ملیشیا کے کلانگ پورٹ کا دورہ کیا
Posted On:
05 OCT 2023 9:00PM by PIB Delhi
فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن (1 ٹی ایس) کے جہازوں - آئی این ایس تیر، آئی این ایس سجاتا اور سی جی ایس سارتھی نے جنوبی مشرقی ایشیا میں ہندوستانی بحریہ کی طویل رینج کی تربیتی تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر 30 ستمبر سے 03 اکتوبر 23 تک پورٹ کانگ، ملیشیا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پیشہ ورانہ مصروفیات، تربیتی تبادلے اور کھیلوں کے فکسچر سمیت متعدد تعاملات وقوع پذیر ہوئے۔ 1 ٹی ایس کے تربیت یافتہ افراد نے نیشنل ہائیڈروگرافک سنٹر اور لموت نیول بیس پر سہولیات کا دورہ کیا اور رائل ملیشین نیوی کے تربیت یافتہ افراد سے بات چیت کی۔
1 ٹی ایس کے سینئر آفیسر ، کیپٹن سروپریت سنگھ نے بحری جہازوں کے کمانڈنگ افسران کے ساتھ نیشنل ہائیڈروگرافی سنٹر میں ریئر ایڈمرل ڈیٹو ای (وائی ای ای) تائی پینگ چیف آف اسٹاف، آپریشنز اینڈ اسٹریٹجی سے ملاقات کی۔ آئی این ایس تیر اور سجاتا پر آر ایم این افسران اور ہندوستانی تارکین وطن کے ارکان کے لیے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ ہندوستان کے ہائی کمشنر جناب بی این ریڈی نے سفارتی برادری کے ارکان کے ساتھ استقبالیہ میں شرکت کی۔
بحری جہاز اسکول کے بچوں کے لیے کھلے تھے جو جہاز میں موجود تربیتی سہولیات اور صلاحیتوں سے واقف کرائے گئے ۔ 1 ٹی ایس کے دورے سے دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور بحری تعاون کو مزید تقویت ملی ہے۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ت ح
U- 10972
(Release ID: 1968862)
Visitor Counter : 67