مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

مہاراشٹر،ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ:کے نعرے کے ساتھ باپو کو سوچھانجلی دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے

Posted On: 30 SEP 2023 7:45PM by PIB Delhi

پورے ملک میں سوچھتا پکھواڑا - سوچھتا ہی سیوا-2023 کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے‘‘ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ’’ کے  نعرے  کو پورا کرنے کے لیے شہریوں نے پوری طرح  کمر کس لی ہے اور سوچھتا کے ذریعے باپو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا عہد کیا ہے۔ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے زیراہتمام سوچھ بھارت مشن-شہری کا مقصد شہروں کو کوڑا کرکٹ سے پاک بنانا ہے۔ممبئی میں جیسے گنیش پوجا کا تہوار منایا جا تا ہے، اسی طرح  ممبئی میں سوچھتا کا جشن بھی منایا جا رہاہے۔ممبئی میں سوچھتا پکھواڑا ایسے ہی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے جیسے گنیش پوجامنائی جاتی ہے۔

مہاراشٹر میں 17 ستمبر کو منعقدہ آئی ایس ایل 2.0  میں شہریوں  نے بہت ہی دلچسپ طریقے سے شرکت کی۔ لوگوں نے پورے جوش اور جذبے کے ساتھ 15 دن کی اس صفائی مہم میں حصہ لیا اور شہر کے کونے کونے کی صفائی میں اپنا تعاون  فراہم کیا۔ شہرکے افراد ایم او ایچ یو اے کی طرف سے فراہم کردہ پورٹل کے ذریعے ایک  اکتوبر کو مہاراشٹر میں اپنے پسندیدہ مقامات سے ریاستی سطح کی اس صفائی میں شامل ہوں گے۔یہ افراد (https://swachhatahiseva.com/) سائٹ سے تصاویر بھی کلک کر سکیں گے اور پورٹل پر بھی اپ لوڈ کر سکیں گے۔ شہری یکم اکتوبر کو آبی ذخائر، عبادت  کی جگہوں ، نجی و سرکاری دفاتر، اسکولوں، کالجوں، اسپتالوں، بس اسٹینڈزاور ریلوے اسٹیشنوں وغیرہ کی صفائی میں نمایاں طورپر تعاون دیں گے۔

ہنگولی میونسپل کونسل نے ان جگہوں کو صاف اور خوبصورت بنانے کے لیے  مقامات  کی نشاندہی کی ہے جو زیادہ کچرے والے علاقے ہیں اورجہاں لوگ کھلے مقامات پر کچرا پھینکتے ہیں۔ یہ لوگ صفائی مہم کے ایک حصے کے طور پر وہاں بیٹھنے کے لیے کچھ بینچ بھی لگائیں گے۔ توجہ کااصل مرکز ہنگولی کاہنومان مندرہو گا۔ اسی طرح رتناگیری میونسپل کونسل کے تمام انتخابی وارڈز میں بھی صفائی مہم چلائی جائے گی ۔ یکم اکتوبر سے پہلے شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے صفائی کے لئے مخصوص ایک گھنٹے کے تصور کومتعارف  کیا گیا تھا۔ لوگوں نے نہ صرف اس تصور کو سراہا بلکہ لوگ  صفائی ستھرائی کی اس  مہم میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔

پائیدار ترقی میں صاف اورساز گار ماحول ایک بنیادی نظریہ ہے۔ صفائی کی اہمیت کو سب جانتے ہیں اور باشندے اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح ماحول کو صاف رکھنے کی ذمہ داری بھی  ان کی ہی ہے۔ اس کے تحت شیرول سٹی  میں بڑے پیمانے پر نوجوانوں کی شرکت دیکھنے میں آئی ہے۔یکم اکتوبر کو شری کالیشور جھیل، چھترپتی شیواجی مہاراج تخت، پنچ گنگا گھاٹ اور شیرول میں بوفان مندرجیسے مقامات کی صفائی کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

بڑے پیمانے پرانجام دی جانے والی یہ صفائی مہم لوگوں کو آپس میں جوڑے گی اوراس مہم کے تحت منتخب اہمیت کے حامل  مشہور ورثے، روحانی اور ثقافتی مقامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ بڑے پیمانے پر انجام دی جانے والی اس  صفائی مہم کے لیے ملک بھر میں 8 لاکھ سے زائد مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

*************

ش ح۔ش م۔م ش

(U-10946)



(Release ID: 1968663) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil