وزارت خزانہ

ڈی ایف ایس کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے نجی شعبے کے جنرل بیمہ کنندگان کے ساتھ مسلسل تعاون کی کوششوں کے ساتھ انشورنس سیکٹر کی نشوونما اور ترقی سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 17 OCT 2023 8:35PM by PIB Delhi

ڈاکٹر وویک جوشی، سکریٹری، محکمہ مالیاتی خدمات (DFS)، وزارت خزانہ نے آج نئی دہلی میں جنرل انشورنس کونسل اور نجی شعبے کی جنرل انشورنس کمپنیوں کے لیڈروں اور سی ای او کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

 

 

عمومی بیمہ کے شعبے پر اثر انداز ہونے والے کئی اہم مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان میں شامل ہیں:-

 

  • بیمہ کی رسائی اور کوریج کو بڑھانے کے لیے ریاستی بیمہ منصوبوں کے تحت ریاستوں کے ساتھ مسلسل بات چیت کے ذریعے بیداری پیدا کرنا
  • انشورنس کی رسائی کو بڑھانے کے لیے جنرل انشورنس انڈسٹری کے لیے ایجنسی چینل کھولنے میں ڈسٹری بیوشن چینل کی معقولیت
  • موٹر وہیکل ایکٹ کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں اور روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ساتھ تال میل
  • کیش لیس سہولت میں اضافہ اور ہیلتھ انشورنس کی ترقی کو بڑھانے کے لیے علاج کے اخراجات کو معیاری بنانے کے لیے وزارت صحت کے ساتھ تعاون
  • قدرتی آفات کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصانات کو کم کرنے کے لیے پراپرٹی/ پیرامیٹرک کور کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا۔ مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائز سیکٹر کا احاطہ کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنا
  • دھوکہ دہی کو روکنے / کم کرنے کے لیے انشورنس دھوکہ دہی کو CIBIL اسکور سے جوڑنا

 

ان معاملات پر نتیجہ خیز غور و خوض اور توجہ مرکوز کرنے کے بعد، ڈاکٹر جوشی نے ڈی ایف ایس حکام کو ہدایت دی کہ وہ انہیں حل کرنے کے لیے فعال طور پر کام کریں۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انڈسٹری کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ منعقد کی جائیں گی - نجی اور پبلک سیکٹر دونوں - تاکہ انشورنس سیکٹر کی نشوونما اور ترقی کو مسلسل باہمی تعاون کی کوششوں سے سہولت فراہم کی جا سکے۔

                                          **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

17-10-2023

U: 10936



(Release ID: 1968609) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi