صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 18 سے 20 اکتوبر 2023 تک بہار کا دورہ کریں گی
Posted On:
17 OCT 2023 8:34PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 18 سے 20 اکتوبر 2023 تک بہار کا دورہ کریں گی۔
18 اکتوبر کو صدر جمہوریہ پٹنہ میں بہار کے چوتھے کرشی روڈ میپ (2023-2028) کا آغاز کریں گی۔
19 اکتوبر کو صدر جمہوریہ موتیہاری میں مہاتما گاندھی سنٹرل یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ اسی دن، وہ راج بھون، پٹنہ میں بہار کے پی وی ٹی جی کے اراکین کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ شام کو صدر جمہوریہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) پٹنہ کے پہلے کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔
20 اکتوبر کو صدر جمہوریہ جنوبی بہار کی سنٹرل یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن میں شرکت کے لیے گیا کا دورہ کریں گی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 10935
(Release ID: 1968591)
Visitor Counter : 157