وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے ویب پورٹل ’اپنا چندریان‘ کا آغاز کیا جو مشن چندریان-3پر سرگرمی پر مبنی امدادی مواد سے لیس ہے
تقریب میں مشن چندریان-3 کے 10 خصوصی ماڈیول بھی پیش کئے گئے
چندریان 3 کی کامیابی 21 ویں صدی کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک ہے: جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
17 OCT 2023 7:12PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت كاری جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں ایک ویب پورٹل ’اپنا چندریان‘ کا آغاز کیا جو مشن چندریان 3 پر اسکولی طلباء کے لیے سرگرمی پر مبنی امدادی مواد جیسے کوئز، پہیلیاں وغیرہ سے لیس ہے۔ اسے وزارت تعلیم کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے محكمے كے زیراہتمام این سی ای آر ٹی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے چندریان 3 پر 10 خصوصی ماڈیول بھی اس کے مختلف پہلوؤں کا ایک جامع جائزے كے ساتھ جاری کیے۔ ان میں سائنسی، تکنو لوجیائی اور سماجی پہلوؤں کے علاوہ شامل سائنسدانوں کا جذباتی سفر اور ٹیم اسپرٹ شامل ہیں۔
اسرو کے چیئرمین اور خلائی محکم ے كے سکریٹری ڈاکٹر سریدھرا پنیکر سوماناتھ نے مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے محكمے كے سکریٹری جناب سنجے کمار؛ محکمہ اعلیٰ تعلیم كے سکریٹری جناب کے سنجے مورتی؛ ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت كے جناب اتل کمار تیواری؛ چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای، پروفیسر ٹی جی سیتارام؛ چیئرمین، یو جی سی، پروفیسر ایم جگدیش کمار؛ڈائریکٹر، این سی ای آت ٹی، ڈاکٹر دنیش پرساد سکلانی؛ وزارت تعلیم کے افسران، معززین اور طلباء بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب میں چندریان-3 کے سفر پر ایک مختصر فلم دکھائی گئی۔ فوٹو فریم کی شکل میں طلباء کے تخلیقی تاثرات مہمان خصوصی اور مہمان خصوصی کو پیش کئے گئے اور چندریان 3 پر طلباء کی طرف سے نظمیں پڑھ کر سنائی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے چندریان 3 کی کامیابی کو 21ویں صدی کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک قرار دیا جس نے ملک کے بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ انہوں نے ویب پورٹل کے ایپ تیار کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ طلباء میں خود سیکھنے کی سہولت کو مزید قابل رسائی بنایا جا سکے۔ چندریان 3 نے طلباء میں اعتماد پیدا کیا ہے اور انہیں ٹیکنالوجی کو سمجھنے کی ترغیب دی ہے جس سے ان میں سائنسی مزاج کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے طلباء کو متحرك كرنے اور انہیں اعتماد سے بھر پور بنانے کے لئے ڈاکٹر سوم ناتھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈاکٹر سوم ناتھ سے چندریان 3 کی کہانیاں ملک کے بچوں تک پہنچانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے ان کاموں کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا جو وزیر اعظم نے ڈاکٹر سوم ناتھ کو سونپے ہیں جن میں مدار كے خلائی اسٹیشن کا قیام اور اگلی نسل کی لانچنگ گاڑیوں کی ترقی وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے ان پر اس بات كیلئے زور بھی دیا كہ طلبا كیلئے سائنس كو تفریحی بنایا جائے۔
جناب پردھان نے آج شروع کردہ ماڈیولوں کو تمام کلاسوں کے لیے انتخابی بنانے کا بھی مشورہ دیا اور بتایا کہ 14 مختلف موضوعات پر مزید ماڈیول تیار کیے جائیں گے جن میں خواتین کو بااختیار بنانا، کووڈ-19 ویکسینیشن، انڈیا کی جی 20 پریذیڈنسی وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے كہا کہ ہندوستان عالمی بھلائی کے لیے علم بانٹنے والا وشو گرو ہوگا۔
جناب پردھان نے ذکر کیا کہ چندریان 3 بھی اتم نر بھر بھارت کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے خلائی پالیسی پر نظر ثانی کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا جس نے ملک کو اتم نربھر (خود انحصاری) کی طرف آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے این سی ای آر ٹی کو سماجی کہانیاں سامنے لانے کا مشورہ دیا جو تعلیم کو قابل رسائی، سستی، معیاری بنائے اور صنفی برابری لائے۔ انہوں نے این سی ای آر ٹی سے درخواست کی کہ وہ ایسا کرنے میں زسرو جیسی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرے۔
ڈاکٹر سوم ناتھ نے اپنے خطاب میں چندریان کی کہانیوں کو ملک کے نوجوان طلبہ تک پہنچانے کی پہل کے لیے جناب دھرمیندر پردھان کا شکریہ ادا کیا۔ بچوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا كہ ہندوستان نے چندریان 3 مشن دیسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے مکمل کیا۔ انہوں نے طلباء سے گزارش کی کہ وہ 21 اکتوبر 2023 کو صبح 800 بجے گگن یان کی لانچنگ کو دیکھیں۔ انہوں نے نوجوان ذہنوں کو تنقیدی سوچ پیدا کرکے محقق بننے کی ترغیب دی۔
جناب سنجے کمار نے بتایا کہ کس طرح وزیر موصوفکی تجاویز کے نتیجے میں چندریان 3 پر عمر کے لحاظ سے مخصوص ماڈیولز کی تیاری عمل میں آئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان کی دیگر بڑی کامیابیوں پر اس طرح کے مزید ماڈیول تیار کیے جائیں گے تاکہ ایک سیریز بنائی جاسکے۔ جناب کمار نے یہ بھی بتایا کہ نئی پہیلیاں، سوالات وغیرہ شامل کیے جائیں گے اور یہ سلسلہ 23 اگست 2024 تک چلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مواد کا ٹیکنالوجی کی مدد سے تمام 22 ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اجاگر كیا کہ اب نوجوان ذہنوں کے پاس قومی تعلیمی پالیسی مجریہ2020 کی مدد سے سیکھنے کے لامحدود امکانات ہیں۔
آج شروع کردہ ویب پورٹل میں چندریان 3 پر گرافک ناولوں کی شکل میں رنگین کتابیں، آن لائن کوئز، جیگسا پزل، تصویرساز اور متاثر کن کہانیوں کا ایک سیٹ ہے۔ فاؤنڈیشنل اور پریپریٹری لیولز کے لیے کلرنگ شیٹس، ڈاٹ ٹو ڈاٹ سرگرمیاں، ہدایات کے ساتھ کلر کوڈنگ وغیرہ تیار کی گئی ہیں۔ ان سے طلبہ میں مشاہداتی صلاحیت اور بیداری پیدا ہو گی۔ پریپریٹری، درمیانی اور ثانوی سطحوں کے لیے آن لائن انٹرایکٹو کوئزز ہوں گے جن میں جوابات کے لیے وضاحتی تاثرات بھی شامل ہیں۔ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ان تمام لوگوں کے لیے جاری کیے جائیں گے جنہوں نے 70 فیصد سے زیادہ اسکور کیا ہو اور اولین 1000 جیتنے والوں کو عمر کے مطابق کتابیں ملیں گی۔ بنیادی، پریپریٹری، درمیانی اور ثانوی سطحوں کے لیے جیگسا پزل اور تصویر بنانے والے بھی تیار کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ، گرافک ناولوں کی شکل میں متاثر کن کہانیاں ہوں گی جن میں ایسے واقعات دکھائے جائیں گے جنہوں نے چندریان 3 تک اسرو کے سفر کو مرتب كیا۔
علاوہ ازیں چندریان 3 کی کامیابی پر اسٹیک ہولڈرز کے لیے متعدد زبانوں میں 10 خصوصی ماڈیول جاری کیے گئے۔ جو ہندوستانی نوجوانوں کو سائنس اور ٹکنالوجی میں زیادہ سے زیادہ آگے بڑھنے کی ترغیب دیں گے۔ یہ ماڈیول چندریان کے مختلف پہلوؤں کا ایک جامع جائزہ پیش کرتے ہیں - ان میں سائنسی، تکنیکی، اور سماجی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں کے جذباتی سفر اور ٹیم اسپرٹ شامل ہیں۔ مواد کو ایک انٹرایکٹو اور دل چسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے جو گرافکس، تصاویر، عکاسیوں، سرگرمیوں، چیلنجنگ سوالات اور دیگر سے بھرپور ہے۔ یہ پانچوں مراحل میں پھیلا ہوا ہے اور اسکولی تعلیم کی درجہ اول تا دوازدہم احاطہ کرتا ہے۔ یہ ماڈیولز مختلف مراحل کے لیے موضوعات کی مطابقت کے لیے ذہن سازی کے ساتھ تیار کیے گئے ہیں، جن میں کہانیاں، کیسز، کوئز سوالات، اور سرگرمیاں شامل ہیں۔ انہیں طلبہ میں از خود سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنے اور اساتذہ کی تجویز کردہ تدریس کے ذریعے اپنے طلبہ کی رہنمائی کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ماڈیولز کا ڈیجیٹل فارمیٹ ین سی ای آر ٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگا۔
چندریان 3 کا سفرجوش، جذبہ، سائنسی مزاج، تجسس، مسائل کو حل کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو اپنے اندر سمیٹتا ہے۔ این سی ای آر ٹی نے چندریان 3 کی وراثت پر مبنی سرگرمیوں کا استعمال کرتے ہوئے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹ اور ریاضی میں اسکول جانے والے ہندوستانی بچوں کی موجودہ نسل کو متاثر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد طلباء کو مہارت کے سیٹ سے لیس کرنا ہے جو جدت اور تنقیدی سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔ طلباء کے لیے مستقبل میں اس طرح کی بہت سی تخلیقی سرگرمیاں مرتب کی جائیں گی۔
سائنسی سوچ کے کلچر کو پروان چڑھانے اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے ہندوستان میں بین الضابطہ-کثیرضابطہ سیکھنے كے عمل اور مسائل کے حل کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ سرگرمیاں طلبہ کو 21ویں صدی کے پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے درکار متنوع مہارتوں سے آراستہ کریں گی جو بالآخر عالمی سطح پر ہندوستان کی ترقی اور اختراع میں اہم کردار ادا کریں گی۔ ان علمی مصنوعات کو اسکولی نظام کے لیے معاون مواد کے طور پر استعمال کیا جائے گا جس میں طلبہ، اساتذہ، اسكول لیڈر اور اسکول کے رہنما شامل ہیں۔ اس كا مقصد ہر بچے كی مجموعی ترقی ہے۔
لنک دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریںhttps://bharatonthemoon.ncert.gov.in/login
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1968588)
Visitor Counter : 181