نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

محکمہ کھیل صفائی مہم اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 بھر پور انداز میں چلا رہا ہے

Posted On: 17 OCT 2023 6:17PM by PIB Delhi

محکمہ کھیل اپنی ماتحت تنظیموں کے ساتھ جس میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)، لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن (ایل این آئی پی ای)، نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی (این ایس یو)، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل) شامل ہیں، صفائی کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ خصوصی مہم 3.0 کو نافذ کر رہا ہے۔ مہم کے دوران فیلڈ دفاتر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر 2023 کو شروع ہوا اور 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا۔

15 ستمبر سے 30 ستمبر 2023 تک تیاری کے مرحلے کے دوران، افسران کو حساس بنایا گیا، زمینی عملے کو متحرک کیا گیا، زیر التوا معاملات کی نشاندہی کی گئی، مہم کے مقامات کو حتمی شکل دی گئی۔ محکمہ کے ماتحت تنظیموں کے ساتھ باقاعدہ میٹنگیں ہوئیں جن میں صفائی کی مجوزہ سرگرمیوں، اہداف، ممکنہ بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی۔ اس مرحلے کے دوران پی آئی بی کا بیان اور ٹویٹس بھی جاری کی گئیں۔

محکمہ کے تحت چلنے والی تنظیموں نے خصوصی مہم کے پہلے ہفتے کے دوران ملک بھر میں 18 صفائی مہم چلائی ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی وسیع تشہیر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اس محکمہ اور اس کے ماتحت تنظیموں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تقریباً 24 ٹویٹس کی گئی ہیں۔ محکمہ میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے دیگر پیمانوں کا بھی باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے ایس سی پی ڈی ایم پورٹل کو تازہ ترین صورت حال کے ساتھ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ اچھی طرح سے متعین اہداف اور نگرانی کے طریقہ کار کے ساتھ، محکمہ خصوصی مہم 3.0 کے مقاصد کو کامیابی سے پورا کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ کھیل اور اس کی ماتحت تنظیموں نے ’سوچھتا ہی سیوا‘ (ایس ایچ ایس) مہم کے لیے 15 ستمبر سے 01 اکتوبر 2023 تک ملک گیر تقریبات کا انعقاد کیا۔ مرکزی تقریب یکم اکتوبر 2023 کو نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ اس میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر مملکت، جناب نسیت پرمانک، اور محکمہ اور ایس اے آئی کے سکریٹری (کھیل) اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکریٹری (کھیل) نے تمام عہدیداروں، کھیلوں سے وابستہ افراد وغیرہ کو صاف ستھرے اور کوڑا کرکٹ سے پاک ہندوستان کے لیے اپنا تعاون کرنے کے لیے سوچھتا کا عہد دلایا۔ اس کے بعد صفائی کی سرگرمیاں کی گئیں۔ محکمہ نے ایف آئی ٹی انڈیا سوچھتا فریڈم رن 4.0 کا بھی آغاز کیا، جس میں مختلف کھلاڑیوں اور محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔ یکم اکتوبر 2023 کو ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کو ’شرم دان‘ کے ذریعے منانے کے لیے ملک بھر میں محکمہ کے تحت تنظیموں کی طرف سے کل 114 تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10927



(Release ID: 1968542) Visitor Counter : 78


Read this release in: Kannada , English , Hindi