دیہی ترقیات کی وزارت

واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ کے لیے این آر ایس سی کے ساتھ مفاہمت نامہ دیہی عوام کے لیے جیو-اسپیشیل ایپلی کیشنز کے نتیجہ خیز استعمال کو یقینی بنایا جائے گا –جناب اجے تِرکے

Posted On: 17 OCT 2023 5:48PM by PIB Delhi

`زمینی وسائل کے محکمے (ڈی او ایل آر)نے (نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر)این آر ایس سی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے لیے آج ایک تقریب کا اہتمام ڈی او ایل آر  ، محکمہ خلاء اور این آر ایس سی کے دیگر سینئر حکام کے ساتھ ڈی او ایل آر  کے سیکریٹری جناب اجے تِرکے اورمحکمہ خلاء کے سیکریٹری جناب ایس سومناتھ ایس ایچ او کی موجودگی میں کیا۔ اس تقریب میں ڈبلیو ڈی سی –پی ایم کے ایس وائی 2.0 اورکے لیے موبائل ایپلی کیشن دِرشٹی 2.0 اور ویب پورٹل سرشٹی 2.0 کے لئے این آر ایس سی کی طرف سے دستورالعمل کا اجراء بھی شامل تھا۔

 

 

ڈی او ایل آرنے این آر ایس سی کو مرکزی مقصد کے ساتھ (پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا کا واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ جزو)ڈبلیو ڈی سی- پی ایم کے ایس وائی2.0پروجیکٹوں کی نگرانی کے اہم مقصد کے ساتھ مصروف کیا ہے، جس کا واسطہ پورے ملک میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تمام ڈبلیو ڈی سی2.0 پروجیکٹوں کے لیے اعلیٰ ریزولیشن سٹیلائٹ ڈاٹا ہے؛نگرانی کے لئے بھُوون سے متعلق حسب ضرورت سافٹ ویئر آلات ہیں؛ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کے متعلق آن لائن امیج موازنہ اور ویزولائزیشن ؛ڈبلیو ڈی سی 2.0 پروجیکٹ کے لئے حسب ضرورت بھُون ویب پیج سرشٹی کی تخلیق؛فیلڈ ڈاٹا جمع کرنے اور بھُوون کو ڈاٹا منتقل کرنے کے لیے حسب ضرورت موبائل ایپلی کیشن دِرشٹی؛واٹرشیڈز  کی افادیت کے  لیے ایک مشترک معیاری کورس نصاب کے ذریعے متعلقہ عہدیداران کو تربیت دینا؛ واٹرشیڈز کے لیے زمین کے احاطے کی تبدیلیوں کا تجزیہ؛ اثر کا تجزیہ اور رپورٹنگ اور پروجیکٹ کی صورتحال کی رپورٹنگ کے لیے ڈیش بورڈ کی تخلیق شامل ہے۔

 

 

ڈی او ایل آر کےسکریٹری جناب اجے تِرکے نے اپنے خطاب میں این آر ایس سی کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کی تعریف کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی2.0 اسکیم کے تحت  این آر ایس سی کے ساتھ اس کی جیو-اسپییشیل ٹیکنالوجی کے ساتھ یہ مسلسل وابستگی محکمے کو اپنے اُمنگ سے بھرے اہداف اور مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد دے گی۔

 

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، خلائی محکمہ کے سکریٹری اور اِسرو کے چیئرمین جناب ایس سوما ناتھ نے محکمہ کی طرف سے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی پہلی اسکیموں میں سے ایک ہے اور حکومت کی جانب سے فیصلہ سازی کو بڑھانے کے لیے اسپیس اور ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کی ایک بہترین مثال ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ بھُوون پورٹل ڈیٹا کے ساتھ بے پناہ مالا مال ہے اور اس کی افادیت کو بڑھانے کے لیے اسے مزید صارف دوست بنانے کی ضرورت ہے۔  اِسرو کے چیئرمین نے متعدد منصوبوں کے لیے مختلف سرکاری محکموں/وزارتوں کے استعمال کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی اور اس کی اہمیت پر زور دینے میں وزیر اعظم کے کردار کو بھی تسلیم کیا۔ انہوں نے واٹرشیڈ منصوبوں کی نگرانی کے لیے ڈی او ایل آر کے ساتھ حمایت اور تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

 

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے این آر ایس سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرکاش چوہان نے ملک بھر میں پروجیکٹوں کی جیو اسپیشیل مانیٹرنگ کے لیے ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی1.0سے شروع ہونے والے  اب ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی2.0 ڈی او ایل آر  کے ساتھ  مسلسل تعاون پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

*************

 

ش ح۔ ا ک۔ن ع

U. No.10922



(Release ID: 1968537) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Punjabi