سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں خصوصی مہم 3.0 کا مقصد سوچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی بنانا اور وزارت اور اس کے ماتحت دفاتر یعنی این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور آئی اے ایچ ای میں زیر التوا معاملوں کو کم کرنا ہے

Posted On: 16 OCT 2023 7:55PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے ”خصوصی مہم 3.0“ کے تحت پورے ملک میں کئی سرگرمیاں شروع کی ہیں، جس کا مقصد سوچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی بنانا اور وزارت اور اس کے ماتحت دفاتر یعنی این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور آئی اے ایچ ای کے اندر التوا کو کم کرنا ہے۔ ان سرگرمیوں میں دفاتر، مختلف ٹول پلازوں، پروجیکٹ سائٹس وغیرہ پر ”سوچھتا ابھیان“ (صفائی مہم) اور زیر التوا فائلوں کو نمٹانا، اسکریپ کو ختم کرنا اور سڑکوں کو گڑھوں سے پاک کرنا شامل ہے۔

2 اکتوبر کو شروع ہونے والی مہم 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ کی رہنمائی میں پوری مہم کی منصوبہ بندی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق کی گئی ہے۔

مہم کا آغاز کرتے ہوئے، سکریٹری ایم او آر ٹی ایچ جناب انوراگ جین نے حال ہی میں یہاں ٹرانسپورٹ بھون میں دفاتر اور عمارت کے احاطے کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دفاتر کو اسمارٹ شکل دیں۔ انہوں نے وزارت کے سنٹرل رجسٹری (سی آر) سیکشن (ڈاک سیکشن) میں وقت گزارا، جو بیرونی مواصلات بشمول عوامی شکایات، پی ایم او حوالہ جات وغیرہ کو سنبھالتا ہے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ جوائنٹ سکریٹری جناب کملیش چترویدی اور دیگر سینئر افسران معائنہ کے دوران موجود تھے۔

مہم کے پیش رو کے طور پر 15 سے 30 ستمبر تک ”سوچھتا ہی سیوا (SHS) مہم“ چلائی گئی، جس کے بعد یکم اکتوبر کو پورے ملک میں ایک خصوصی مہم ”ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ“ چلائی گئی۔ ”خصوصی مہم 3.0“ کے آغاز کے موقع پر مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش 2 اکتوبر کو ٹرانسپورٹ بھون میں ایک سوچھتا عہد کی تقریب اور صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس لانچ میں ایم او آر ٹی ایچ کے سینئر عہدیداروں بشمول ایڈیشنل سکریٹری جناب امت کمار گھوش، جوائنٹ سکریٹری جناب کملیش چترویدی اور جناب ایس پی سنگھ کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔

16 اکتوبر تک، وزارت نے 601 عوامی شکایات، 162 عوامی شکایات کی اپیلیں، 147 ایم پی حوالہ جات، 4 پی ایم او حوالہ جات، اور 10 پارلیمانی یقین دہانیوں کو نمٹا دیا ہے۔ اس نے 4,270 فزیکل فائلوں کو ختم کیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں 11,958 صفائی مہم کے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ وزارت اب تک مہم کے دوران دفتری احاطے کے اندر 200 مربع فٹ رقبہ خالی کرانے میں کامیاب رہی ہے۔ صفائی مہم کا انعقاد ٹول پلازوں، علاقائی دفاتر اور ایم اور آر ٹی ایچ/این ایچ اے آئی/این ایچ آئی ڈی سی ایل کے پی آئی یو/پی ایم یو پر کیا جا رہا ہے۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر، ایم او آر ٹی ایچ کے ذریعے زیر التوا ایم پی حوالہ جات، عوامی شکایات، فائلوں کے ریکارڈ مینجمنٹ وغیرہ کی نگرانی روزانہ کی بنیاد پر ایک خصوصوی پورٹل کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ مختلف دفاتر کے درمیان کوآرڈینیشن کے ذریعے ان کے معیاری تصفیہ کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10882



(Release ID: 1968280) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu