اسٹیل کی وزارت
آر آئی این ایل اسٹیل وزارت کے زیر اہتمام صحت، تندرستی اور صفائی ستھرائی کے فروغ کیلئے مہم 3.0 میں شامل
Posted On:
16 OCT 2023 6:49PM by PIB Delhi
اسٹیل وزارت اور راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ(آر آئی این ایل) نے جو کہ وزارت کے تحت ایک ممتاز پی ایس یو ہے۔ اشتراک و تعاون سے تیسری مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد کمیونٹی کو صحت، تندرستی اور صفائی ستھرائی کے تئیں بیدار کرنا ہے۔

صبح کی چہل قدمی ؍ دوڑ صحت اور تندرستی کی خاطر
خصوصی مہم 3 کے حصے کے طور پر آر آئی این ایل اکوناگرام میں اکّو اسٹیڈیم میں ‘‘پربھات پھیری’’ كے ایك پروگرام کی میزبانی کی جس كے تحت صحت مندی کے لیے صبح سویرے چلنے کی روایت کو زندہ کیا گیا۔ اُکو اسٹیڈیم کے اسپورٹس کمپلیکس سے تین کلومیٹر کی واکاتھون؍ میراتھن شروع ہوئی جو سیکٹر-6 شاپنگ کمپلیکس اور تھرشنا گراؤنڈ سے ہوتی ہوئی گزری۔آر آئی این ایل کے سی ایس آر اور کھیلوں کے محکموں کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں آر آئی این ایل کے ایگزیکیوٹیو افسران، وی ایم اے كے ممبران، ملازمین اور ان کے اہل خانہ سمیت مختلف حلقوں نے شرکت کی۔آر آئی این ایل کے ڈائریکٹر (کمرشل( جناب ڈی کے موہنتی نے صحت اور تندرستی کو فروغ دینے میں اس ایونٹ کے کردار کی تعریف کی۔ وی ایم اے کے صدر بالاکرشن رائے نے کمیونٹی کی صحت کو بہتر بنانے میں آر آئی این ایل کے تعاون کی تعریف کی اور آر آئی این ایل کے سی جی ایم (میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز( ڈاکٹر كے ایچ پركاش نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
کمیونٹی سے چلنے والی سوچھتا مہم
شری ستیہ سائی سیوا سمیتی واقع اُكوناگرام نے 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک تیسری خصوصی مہم کے لیے آر آئی این ایل کے ساتھ شراکت کی۔ اس مہم میں تنظیم کے عہدیداران، نوجوانوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ ان لوگوں نے سیکٹر-2 شاپنگ کمپلیکس اور آس پاس کے علاقوں میں ایک ‘‘سوچھتا ڈرائیو’’ کا اہتمام کیا اور پلاسٹک کے كچرے کو مؤثر طریقے سے کم کیا۔
اسٹیل کی وزارت اور ادارہ آر آئی این ایل‘‘پربھات پھیری ’’ جیسے اقدامات کے ذریعے صحت، تندرستی اور صفائی کو فروغ دینے كے اس سرگرم اقدام کی ستائش کرتے ہیں۔ ان مہموں میں سری ستیہ سائی سیوا سمیتی اکوناگرام جیسی کمیونٹی تنظیموں کو شامل کرکے ہم اجتماعی طور پر اپنی برادریوں کی بہبود اور صفائی ستھرائی میں اپنا كردار ادا كرتے ہیں۔ ہم ایسی کوششوں کی حمایت کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم رہتے ہوئے دوسروں کو بھی اس نیک مقصد میں اپنے ساتھ شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 10878
(Release ID: 1968232)