الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر راجیو چندر شیکھر کل ’ٹیک تتوا فیسٹیول 2023‘ کے مہمان خصوصی کے طور پر اپنے مادر علمی منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا دورہ کریں گے

Posted On: 16 OCT 2023 7:36PM by PIB Delhi

ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل اپنے مادر علمی منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ سالانہ ٹیک تتوا (TechTatva) فیسٹیول 2023 کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے، جہاں وہ طلبا کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ روبوٹکس کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ لیب کا بھی افتتاح کریں گے۔

فیسٹیول کے تھیم کے مطابق، وزیر موصوف ”نیو انڈیا“ کے مسلسل ابھرتے ہوئے تکنیکی منظر نامے میں آج نوجوان ہندوستانیوں کے لیے دستیاب زبردست مواقع کے بارے میں بھی بات کریں گے۔ ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط معاون کے طور پر، وزیر موصوف نے موجودہ نسل کے لیے خاص طور پر ٹیکنالوجی کے میدان میں بے مثال صلاحیتوں کو مسلسل اجاگر کیا ہے۔

اپنے پچھلے بیانات میں، وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے اپنے یقین کا اظہار کیا تھا کہ آج کی نسل جدید ہندوستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ خوش قسمت ہے، اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ کس طرح ان کی شراکتیں ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی طرف لے جا سکتی ہیں۔

1981 میں، وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں شمولیت اختیار کی جہاں سے انہوں نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد، 1986 میں، انہوں نے شکاگو کے الینوائے انسٹی ٹیوٹ سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ وزیر موصوف کو انٹیل میں شامل ہونے کے لیے ونود دھام، جنہیں ’فادر آف دی پینٹیم چپ‘ کہا جاتا ہے، کے ذریعہ منتخب کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے 1988 سے 1991 تک کام کیا۔ انٹیل (Intel) میں اپنے کام کے دوران، وزیر موصوف نے ایک سینیئر ڈیزائن انجینئر کے طور پر کام کیا اور i486 پروسیسر کو ڈیزائن کرنے کے لیے ذمہ دار آرکیٹیکچرل ٹیم میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

ایک کاروباری شخص کے طور پر، وزیر نے 1994 میں بی پی ایل موبائل قائم کیا، جو ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنیوں میں سے ایک تھی۔ وہ ہندوستانی مسلح افواج کے ساتھ مستقل وابستگی کے ساتھ ایک انسان دوست بھی رہے ہیں۔

ٹیک تتوا فیسٹیول 2023، جو چار دنوں پر محیط ہے، ملک کے سب سے مشہور تکنیکی تہواروں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے اور خاص طور پر کرناٹک کا طلبا کے لیے اس طرح کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ اپنے دورے کے دوران، وزیر جناب راجیو چندر شیکھر اس بات پر روشنی ڈالیں گے کہ نوجوان ہندوستانی ہندوستان کے جی ڈی پی میں کہاں اور کیسے اپنا تعاون کر سکتے ہیں۔ وہ ڈیجیٹل اکانومی کی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے اختراعی خیالات کو دریافت کرنے، انفرادی وینچر شروع کرنے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں گے۔

                                           **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

16-10-2023

U: 10880



(Release ID: 1968231) Visitor Counter : 82


Read this release in: Telugu , English , Hindi