الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (میئتی )کی مصنوعی ذہانت -اے آئی کے 7ورکنگ گروپس نے انڈیا اے آئی رپورٹ کا پہلا ایڈیشن پیش کیا


"انڈیا اے آئی کی رپورٹ میں ہندوستان کی اے آئی  سے متعلق حکمت عملی کی بنیاد رکھی گئی ہے جس کا  تصور وزیراعظم مودی نے پیش کیا تھا": وزیرمملکت راجیو چندر سیکھر

"انڈیا اے آئی ہمارے 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کو متحرک کرنے والا ہے":وزیرمملکت راجیو چندر سیکھر

"گلوبل انڈیا-اے آئی سربراہ اجلاس 10 دسمبر 2023 کو منعقد ہوگا جس میں اےآئی اورٹیک سے متعلق مجموعی ایکونظام سے بااثر رہنما اور شرکاء شامل ہوں گے":وزیرمملکت راجیو چندر سیکھر

Posted On: 13 OCT 2023 7:07PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (میئتی) کے سات ورکنگ گروپس نے آج انڈیا اے آئی رپورٹ کا اپنا پہلا ایڈیشن پیش کیا۔ یہ رپورٹ، ہنر مندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ  یعنی صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر سیکھر کو باضابطہ طور پر سونپی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ ہندوستان کےاے آئی ماحولیاتی نظام کے فروغ کی رہنمائی کے لیے کام کرے گی۔

جناب راجیو چندر سیکھر نے کہا"مہینوں کی زبردست تحقیق کے بعد، سات ورکنگ گروپس نے ،جو انڈیا اے آئی پروگرام کے بنیادی اہداف کی تعمیر کے لیے تشکیل دیے گئے تھے، آج اپنی رسمی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ یہ جامع رپورٹ بتاتی ہے کہ انڈیا اے آئی کی حکمت عملی کی بنیاد کیا ہوگی جس کا تصور وزیراعظم مودی نےپیش کیا تھا۔ انہوں نے ہندوستان کے لئے اے آئی اوراے آئی کے لیے  ہندوستان کے بارے میں بات کی تھی۔ اس نقشۂ راہ کے ذریعے، انڈیا اے آئی 1 ٹریلین ڈالر کی ڈیجیٹل معیشت کو متحرک کرنے کے لیے کام کرے گا۔‘‘

اے آئی کے بارے میں حکومت ہند کا نقطہ نظر ،جامع اورجرأ ت مندانہ رہا ہے، جس کا ثبوت سرپرست پروگرام -انڈیا اے آئی کے تحت حکومت کے اقدامات کی وسعت اور دائرۂ کار سے ملتا ہے۔

ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اے آئی کا انڈیا اے آئی کے پاس ایک مشن پر مبنی طریق کار ہے جو موجودہ اے آئی ایکو نظام یعنی کمپیوٹ انفراسٹرکچر، ڈیٹا،اے آئی فنانسنگ، تحقیق اور جدت طرازی ، طے شدہ ہنرمندی کا فروغ اور ڈیٹا کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت میں موجود خامیوں کودور کرنا ہےتاکہ بھارت کی ترقی کے سفر کو آگے لے جانے کے لیے اے آئی کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لایا جاسکے ۔

وزیر جناب راجیو چندر سیکھر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح انڈیا اے آئی نہ صرف اسٹارٹ اپ اور صنعت کاری سے متعلق ایکو نظام کو متحرک اور انڈیا ڈیٹا سیٹ پروگرام اور انڈیا اے آئی کمپیوٹ پلیٹ فارم جیسے دیگر شعبوں میں بھی معاونت کرے گا ۔

وزیرموصوف نے مزید کہا"اسٹارٹ اپس کی معاونت کرنے اور ہنر مندی کے پروگرام فراہم کرنے کے علاوہ، انڈیا اے آئی پروگرام کئی اہم پروگراموں پر مشتمل ہوگا۔ ایک اہم  پروگرام ،انڈیا ڈیٹاسیٹس پلیٹ فارم کا ہوگا، جو گمنام ڈیٹاسیٹس کے سب سے بڑے مجموعوں میں سے ایک ہوگا جسے ہندوستانی محققین اپنے کثیر جہتی اورخصوصیت والے  ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال کریں گے۔ اس کے بعد انڈیا اے آئی کمپیوٹ پلیٹ فارم ہے، جو ایک پبلک پرائیویٹ یعنی سرکاری اور نجی ساجھیداری کا پروجیکٹ ہے۔اور یہ پروجیکٹ ہمارے اسٹارٹ اپس اور محققین کے لیے خاطر خواہ جی پی یو (گرافکس پروسیسنگ یونٹ) کی صلاحیت پیدا کرے گا۔ ہنر مندی کے علاوہ، انڈیااے ،سیمیکان انڈیا پروگرام کے ساتھ ساجھیداری میں اے آئی چپس کی تیاری میں بھی معاونت کرے گا ۔‘‘

ورکنگ گروپس نے سینٹرز آف ایکسی لینسی یعنی عمدگی کے مراکز (سی او ایز) کے قیام کے کارروائی جاتی پہلوؤں اور نیشنل ڈیٹا مینجمنٹ آفس (این ڈی ایم او) کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے، انتظام، پروسیسنگ اور ذخیرہ کرنے کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں ۔ رپورٹ میں اس بارے میں بھی سفارشات  پیش کی گئی ہیں کہ ہندوستان اپنے زیادہ آبادی کے فوائد سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتا ہے اور ملک میں اے آئی کی مہارتوں کے استعمال کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی سپر پاور کے طور پر اپنی طاقت کے مطابق کام کرسکتا ہے، ہندوستان میں اے آئی کمپیوٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنا کر سرکاری اور نجی ساجھیداری (پی پی پیز) کے ذریعے اے آئی اختراع میں معاونت کرسکتا ہے۔

مذکورہ رپورٹ، ڈیزائن لنکڈ انسینٹیو (ڈی ایل آئی)  اسکیم کے بارے میں سفارشات فراہم کرتی ہے جس کا مقصد گھریلو کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس /ایم ایس ایمز کو مالی مراعات کے ساتھ ساتھ ڈیزائن انفراسٹرکچر سے متعلق معاونت فراہم کرنا ہے۔

اس مشق کا مقصد، انڈیا اے آئی کے تمام ستونوں کا ایک جامع مطالعہ کرنا تھا اور "سب کے لیے اے آئی" کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، اگلے ٹھوس اقدامات کی نشاندہی کرنا تھا جن پر کہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر راجیو چندر سیکھر نے  وزیراعظم نریندرمودی کے ’’بھارت کے لیے اے آئی اور اے آئی کے لیے بھارت‘‘کے وژن سے ہم آہنگ  دسمبر 2023 میں افتتاحی گلوبل انڈیااے آئی سربراہ اجلاس کے آغاز کا اعلان کیا ۔

وزیرموصوف نے کہا، "گلوبل انڈیااے آئی سربراہ اجلاس 10 دسمبر 2023 کو منعقد ہوگا جس میں اے آئی اورٹیک سے متعلق مجموعی ایکونظام سے بااثر رہنما اور شرکاء شامل ہوں گے۔اے آئی کی طرف ہمارا موقف کسی رجحان کی پیروی کرنے کے بارے میں نہیں ہے، ہمارے پاس گہرا یقین اور عزم ہے کہ اے آئی  ہمارے 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کے حصول کے لیے ایک زبردست وسیلہ بننے والا ہے۔ یہ ہمارے سٹارٹ اپ اور تحقیق سے متعلق ایکو نظام  میں زبردست صلاحیتیں بھی پیدا کرے گا، جنہیں حقیقی زندگی میں اے آئی  کے استعمال کے معاملات کے لحاظ سے جنہیں ہم تیار کرنا چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ ہمارے لیے پالیسی، سرمایہ  کی فراہمی  اور وسائل کے لیے ایک مجموعی جامع فریم ورک  کی تیاری  کے آغاز کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے ۔

*************

  ش ح۔ ع م ۔ ج ا  

U-10874



(Release ID: 1968202) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Telugu