کانکنی کی وزارت

خصوصی مہم3.0 کے تحت کانوں کی وزارت نے سو فیصد عوامی شکایات کا نپٹارہ کیا

Posted On: 16 OCT 2023 5:26PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت اور اس کے عملہ اور سی پی ایس ای نے زیر التواء معاملوں کے لئے خصوصی مہم 3.0 کے تحت اپنے اہداف طے کئے ہیں، جن میں ضابطوں /کارروائیوں ، ریکارڈز کے بندوبست ، عوامی شکایات  وغیرہ کے کاموں کو آسان کرنا اور اپنے دفاتر میں کام کے تجربے کو بہتر بنانا شامل ہے۔

زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کی خصوصی کوشش کے تحت سو فیصد کامیابی حاصل کی جاچکی ہے،جس میں عوامی شکایات ، آئی ایم سی کے حوالہ جات  (کابینہ کی تجاویز) اور ریاستی حکومت سے موصول ہونے والے حوالہ جات  کا نمٹارہ شامل ہے۔  اس کے علاوہ کانوں کی وزارت پی ایم او کے حوالہ جات سے متعلق اہداف کو بھی سو فیصد حاصل کرچکی ہے۔

فطرت کو لوٹانے کی کوشش کے تحت وزارت اور اس کے علاقائی دفاتر نے ملک کے مختلف کونوں میں کھاد کے گڑھے کھودنے ،ادویاتی باغات  لگانے ، جھیلوں کی صفائی کرنے اور اپنے ملازمین کے لئے تفریح کے مقامات کی تعمیر میں پیشرفت کی ہے۔

WhatsApp Image 2023-10-14 at 09.02WhatsApp Image 2023-10-14 at 09.03WhatsApp Image 2023-10-14 at 09.04 WhatsApp Image 2023-10-14 at 09.04

 

ریکارڈکے بندوبست کے تحت  وزارت نے فیزیکل فائلوں کے جائزہ سے متعلق اپنا 63 فیصد ہدف مکمل کرلیا ہےاورابھی تک 2000 سے زیادہ ای- فائلوں کو بند کیا جاچکا ہے۔فیزیکل فائلوں کو تلف  کرنے کی وجہ سے دفتر کے اندرمجموعی طور پر 29050 مربع فٹ کی جگہ خالی ہوئی ہےاور کچرے کے نمٹارے سے ابھی تک 1308406 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

خصوصی مہم کے تحت کانوں کی وزارت نے ای – آفس میں پچھلی مہم   کے دوران اسکین کی گئی فائلوں کو ای – آفس میں رکھنے کا کام شروع کیا ہے۔خصوصی مہم 3.0 کے دوران ای – آفس میں ابھی تک 4000 اسکین کی گئی فائلوں کو ای – فائل کے طور پر اپلوڈ کیا جاچکا ہے۔

14 اکتوبر تک ہدف شدہ 344 صفائی مہم میں سے 210 مہم ملک بھر میں چلائی گئی ہےاور وزارت موجودہ مہم کے دوران  اپنے ہدف کو سو فیصد مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

***********

ش ح ۔   ق ت  - م ش

U. No.10872



(Release ID: 1968177) Visitor Counter : 80