کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ کے ذریعہ اہداف کے حصول کے لیے جوش و خروش کے ساتھ خصوصی مہم 3.0  کا نفاذ

Posted On: 16 OCT 2023 4:33PM by PIB Delhi

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور محکمے میں مختلف زیرالتواء کاموں کو مناسب طریقے سے کم کرنے اور اس کے انتظامی کنٹرول میں 19 ذیلی تنظیموں کے  لیے خصوصی مہم 3.0 نافذ کر رہا ہے۔ مختلف زمروں کے تحت اہداف کی شناخت کے لیے  یہ مہم 15 سے 30 ستمبر 2023 تک تیاری کے مرحلے کے ساتھ شروع ہوئی۔

خصوصی مہم کے تیاری کے مرحلے کے دوران، جناب راجیش کمار سنگھ، سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی نے ہفتہ وار سینئر افسروں کی میٹنگ میں سوچھتا ہی سیوا مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا، جو خصوصی مہم 3.0 کے تیاری کے مرحلے کے مطابق منعقد کی گئی تھی۔ سکریٹری نے 26 ستمبر 2023 کو محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کو سوچھتا ہی سیوا کا حلف دلایا۔ 02 اکتوبر، 2023 کو، گاندھی جینتی کے موقع پر، دفتر کے قریب کے علاقے میں ڈی پی آئی آئی ٹی کے افسروں اور اہلکاروں کے ذریعہ شرم دان کی سرگرمیاں  انجام  دی گئیں۔ ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے تئیں عزم کا اعادہ کرنے کے لیے سنگل یوز پلاسٹک (ایس یو پی) کے استعمال کوروکنے کے لئےحلف لیا گیا اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں شراکت کے لیے صفائی  متروں کو انعام سےنوازا گیا۔ اس دوران کل 47 سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

02.10.2023 سے نفاذ کے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی، ڈی پی آئی آئی ٹی نے عوامی شکایات، عوامی شکایات کی اپیلوں، ایم پی کے حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ، پی ایم او کے حوالہ جات اور قواعد/ طریقہ کار وغیرہ کے زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کے  ساتھ ساتھ  فائلوں کی  ریکارڈنگ   اور انہیں تلف کرنے کا کام شروع کردیا ۔ نفاذ کا مرحلہ 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا اور اس مرحلے کے دوران شناخت شدہ اہداف کو زیادہ سے زیادہ  حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ محکمہ اور اس کی 19 ذیلی تنظیمیں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہیں۔

***********

 

ش ح ۔   ق ت  - م ش

U. No.10868


(Release ID: 1968133) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu