جل شکتی وزارت

جل شکتی کی وزارت نے پانچویں نیشنل واٹر ایوارڈز 2023 کا افتتاح کیا


راشٹریہ پرسکار پورٹل   https://awards.gov.in/ کے ذریعہ درخواستیں طلب کی جارہی ہیں

Posted On: 13 OCT 2023 6:40PM by PIB Delhi

جل شکتی کی وزارت کے محکمہ آبی وسائل  ، ندی کی ترقی اور گنگا کی صفائی نے  راشٹریہ پرسکار پورٹل  پر پانچویں نیشنل واٹر ایوارڈز (این ڈبلیو اے) 2023 کا افتتاح کیا ہے۔ان انعامات کے لئے سبھی درخواستیں  لنک https://awards.gov.in/Home/Awardpediaپر آن لائن راشٹریہ پرسکار پورٹل کے ذریعہ  موصول کی جائیں گی۔  عام لوگ مزید معلومات کے لئے اس پورٹل یا اس محکمہ کی ویب سائٹ (www.jalshakti-dowr.gov.in) پر جاسکتے ہیں۔درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 دسمبر2023 ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010XKZ.jpg

 

انعامات حاصل کرنے کی اہلیت:

 کوئی بھی ریاست ، ضلع ، گرام پنچایت ، بلدیاتی  ادارہ ، اسکول / کالج ، ادارہ (اسکول / کالج کے علاوہ)  ، صنعت ، سول سوسائٹی ، پانی استعمال کرنے والی تنظیمیں یا آبی تحفظ اور بندوبست کے شعبہ میں مثالی کام کرنے والے افراد درخواست جمع کرنے کے اہل ہیں۔

ٹرافی اور سند:

’ بہترین ریاست ‘اور ’بہترین ضلع‘زمرے کے لئے فاتحین کو ٹرافی اور سند سے نوازا جائے گا۔ بقیہ زمروں میں ’بہترین گرام پنچایت‘،’بہترین بلدیاتی ادارہ‘  ،’بہترین اسکول/کالج‘،’بہترین ادارہ(اسکول/ کالج کے علاوہ)‘،’بہترین صنعت ‘،’بہترین سول سوسائٹی‘،’بہترین پانی استعمال کرنے والی تنظیم‘،’بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد‘کے فاتحین کو نقد انعام کے ساتھ ساتھ ٹرافی اور سند سے نوازا جائے گا۔پہلے ، دوسرےاور تیسرے  فاتحین کے لئے نقد انعام بالترتیب 2 لاکھ روپے ، 1.5 لاکھ روپے اور1 لاکھ روپے ہیں۔

انتخاب کا عمل :

نیشنل واٹر ایوارڈ کے لئے موصول ہونے والی تمام درخواستوں کی جانچ آبی وسائل ، ندی کی ترقی اور گنگا کی صفائی کے محکمہ کی ایک اسکریننگ کمیٹی کے ذریعہ کی جائے گی۔منتخب درخواستوں  ایک ریٹائرڈ سکریٹری سطح کے افسر کی صدارت والی جیوری کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا۔اس کے بعد  محکمہ آبی وسائل ، ندی کی ترقی اور گنگا کی صفائی سے وابستہ تنظیموں یعنی مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی)  اور سینٹر ل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی ) کے ذریعہ شارٹ لسٹ کی گئی درخواستوں کا پتہ لگایا جائے گا۔جیوری کمیٹی رپورٹ کی بنیاد پر درخواستوں کا جائزہ لےگی اور فاتحین کی سفارش کرےگی۔کمیٹی کی سفارشوں کو مرکزی وزیر (جل شکتی) کے سامنے پیش کیا جائے گا۔فاتحین کے ناموں کا اعلان کسی مناسب تاریخ کو کیا جائے گااور ساتھ ہی انعامات کی تقسیم کا دن طے کیا جائے گا۔

انعامات کی تفصیلات:

 

نمبر شمار

انعام کا زمرہ

اہل ادارہ

ایوارڈ

انعامات کی تعداد / رقم

1.

بہترین ریاست

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

سند کے ساتھ ٹرافی

تین انعام (1 ،2اور3)

2.

بہترین ضلع

ضلع انتظامیہ /ڈی ایم / ڈی سی

سند کے ساتھ ٹرافی

5 انعام (5 میں سے ہر ایک  علاقہ یعنی شمالی ، جنوبی ، مغربی، مشرقی اورشمال مشرقی سے ایک انعام)

3.

بہترین  گرام پنچایت

گرام پنچایت

سند کے ساتھ نقد انعام اور ٹرافی

3 انعام:پہلا انعام :2 لاکھ روپے ، دوسرا انعام: 1.5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام: 1 لاکھ روپے

4.

بہترین بلدیاتی ادارہ

بلدیاتی ادارہ

سند کے ساتھ نقد انعام اور ٹرافی

3 انعام:پہلا انعام :2 لاکھ روپے ، دوسرا انعام: 1.5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام: 1 لاکھ روپے

5.

بہترین اسکول یا کالج

اسکول / کالج

سند کے ساتھ نقد انعام اور ٹرافی

3 انعام:پہلا انعام :2 لاکھ روپے ، دوسرا انعام: 1.5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام: 1 لاکھ روپے

6.

بہترین ادارہ (اسکول /کالج کے علاوہ)

ادارے/آر ڈبلیو اے/مذہبی تنظیمیں

سند کے ساتھ نقد انعام اور ٹرافی

3 انعام:کیمپس کے استعمال کے لئے دو انعام (پہلا انعام :2 لاکھ روپے ، دوسرا انعام: 1.5 لاکھ روپے) کیمپس کے علاوہ دیگر کے لئے ایک انعام(2 لاکھ روپے)

7.

بہترین صنعت

چھوٹی / درمیانی/ بڑی صنعت

سند کے ساتھ نقد انعام اور ٹرافی

3 انعام:پہلا انعام :2 لاکھ روپے ، دوسرا انعام: 1.5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام: 1 لاکھ روپے

8.

بہترین سول سوسائٹی

رجسٹرڈ این جی او/سول سوسائٹی

سند کے ساتھ نقد انعام اور ٹرافی

3 انعام:پہلا انعام :2 لاکھ روپے ، دوسرا انعام: 1.5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام: 1 لاکھ روپے

9.

بہترین پانی استعمال کرنے والی تنظیمیں

پانی استعمال کرنے والی تنظیمیں

سند کے ساتھ نقد انعام اور ٹرافی

3 انعام:پہلا انعام :2 لاکھ روپے ، دوسرا انعام: 1.5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام: 1 لاکھ روپے

10.

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد

افراد

سند کے ساتھ نقد انعام اور ٹرافی

3 انعام:پہلا انعام :2 لاکھ روپے ، دوسرا انعام: 1.5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام: 1 لاکھ روپے

 

نیشنل واٹر ایوارڈز(این ڈبلیو اے) کی شروعات حکومت کے ’جل سمردھ بھارت‘ کے وژن کو پورا کرنے کے لئے ملک بھر میں ریاستوں ، ضلعوں ، افراد ، تنظیموں وغیرہ کے ذریعہ کئے گئے مثالی کاموں  اور کوششوں کو تسلیم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے کی گئی ہے۔اس کا مقصد عوام کو پانی کی اہمیت کے بارے میں حساس بنانا اور انہیں پانی کے استعمال سے متعلق بہترین طور طریقے اپنانے کے لئے آمادہ کرنا ہے۔مختلف زمروں میں انعام کے فاتحین کو ایک سند ،ٹرافی اور نقد انعام فراہم کیا جائے گا۔نیشنل واٹر ایوارڈز کا مقصد متعلقین کو ملک میں آبی وسائل کے بندوبست کے تئیں ایک جامع نظریہ اپنانے کے لئے آمادہ کرنا ہےکیونکہ سطحی پانی اور زیر زمین پانی ، پانی کے دور میں بنیادی رول ادا کرتے ہیں ۔ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے 2018 میں پہلا نیشنل واٹر ایوارڈ شروع کیا گیا اور اس کی تقسیم 25 فروری 2019 کو نئی دہلی میں کی گئی تھی اور 14 زمروں کے تحت 82 فاتحین کو انعام سے نوازا گیا تھا۔

***********

ش ح ۔   ق ت  - م ش

U. No.10860



(Release ID: 1968114) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu