امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
امور صارفین کے محکمے نے قومی صارف اور تنازعات کے ازالے کے کمیشن میں دو اسامیوں کو پر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں
درخواست صرف آن لائن موڈ میں مدعو کی گئی ہے، آخری تاریخ 29 نومبر 2023
Posted On:
16 OCT 2023 3:46PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت صارفین کے امور کے محکمے نے قومی صارف تنازعات کے ازالے کے کمیشن میں ممبران کی دو موجودہ آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں، جو کہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مختلف اپیلوں کی سماعت کرنے کے لئے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019 کے تحت قائم کردہ ایک اپیلیٹ اتھارٹی ہے۔ کمیشن کا صدر دفتر نئی دہلی میں ہے۔
صارفین کے امور کے محکمے نے صرف آن لائن موڈ کے ذریعے ہی درخواست طلب کی ہے۔
امیدوار کی تقرری کی تعلیمی اہلیت، تنخواہ اور دیگر شرائط و ضوابط ٹربیونل ریفارمز ایکٹ اور ٹربیونل (سروس کی شرائط) رولز، 2021 کی دفعات کے تحت ہوں گے۔
مذکورہ اسامیوں پر تقرری کے لیے ناموں کی سفارش کرنے کے لیے ٹریبونل ریفارمز ایکٹ 2021 کے تحت تشکیل دی گئی سرچ-کم-سلیکشن کمیٹی امیدواروں کی اہلیت اور تجربے کو مناسب اہمیت دے کر اسامیوں کے لیے درخواست کی مناسبیت کے حوالے سے درخواستوں کی جانچ کرے گی اورامیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کےلئے ذاتی طورپر بات چیت کرے گی۔ حتمی انتخاب، اہلیت، تجربے اور ذاتی بات چیت کی بنیاد پر کمیٹی کی طرف سے امیدواروں کی مجموعی جانچ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
ٹربیونلز ریفارمز ایکٹ، 2021، ٹربیونلز (سروس کی شرائط) رولز، 2021 اور کنزیومر پروٹیکشن (صارفین کے تنازعات کے ازالے کے کمیشن) کے قواعد بھی تیار حوالہ کے لیے وزارت کی ویب سائٹ "www.consumeraffairs.nic.in" پر دستیاب ہیں۔
اہل اور خواہشمند افسران کی درخواستیں 29 نومبر 2023 تک URL: jagograhakjago.gov.in/ncdrc کے ذریعے آن لائن طلب کی جاتی ہیں۔ جہاں بھی قابل اطلاق ہو، آن لائن جمع کرائی گئی درخواست کی ایک نقل مناسب چینل کے ساتھ ساتھ انڈر سیکرٹری سی پی یو ، صارفین کے امور کا محکمہ کو تجویز کردہ دستاویزات کے ساتھ ، کمرہ نمبر 466-A، کرشی بھون، نئی دہلی 29 نومبر 2023 تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا م۔
U- 10862
(Release ID: 1968106)
Visitor Counter : 103