وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت کے زیراہتمام خصوصی سوچھتا مہم 3.0


وزارت نے کوڑے کچرے سے  کو ٹھکانے لگا کر 1050 مربع فٹ رقبہ کو  خالی کرایا

اے ایس آئی ملک بھر میں 400 مقامات پر صفائی مہم چلا رہا ہے جس میں یادگاریں اور عالمی ثقافتی ورثہ شامل ہیں

Posted On: 13 OCT 2023 6:17PM by PIB Delhi

خصوصی سوچھتا مہم 3.0 کے نفاذ کے مرحلے کے دوسرے ہفتے کے دوران، وزارت ثقافت (ایم او سی) اپنی منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں کے ساتھ سرگرمی کے ساتھ  تمام شناخت شدہ سرگرمیوں کو باقاعدگی سے انجام دے رہی ہے تاکہ زیر التواء  معاملوں کو کم سے کم کیا جا سکے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی مہم  بنایا جا سکے۔

اس مدت کے دوران وزارت کی مجموعی کامیابیاں ذیل میں دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ   وزارت نے کوڑے کچرے  کو ٹھکانے لگا کرتقریباً  1050 مربع فٹ رقبہ کو خالی کرایا اور 3,57,999 روپے کی آمدنی حاصل کی۔ اس کے علاوہ بالترتیب 15,969 فزیکل فائلوں میں سے 2058 فزیکل فائلوں اور 80 فائلوں اور 2133 ای فائلوں کا جائزہ لے کر انہیں نمٹایا  گیا۔

 

نمبر شمار

اشیاء

ہدف

کامیابیاں

1.

ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات

176

31

2

وزیراعظم کے دفتر کے حوالہ جات

33

9

3

ریاستی حکومت کے حوالہ جات

28

4

4

پارلیمانی یقین دہانیاں

41

1

5

عوامی شکایات

412

82

6

عوامی شکایات کی اپیلیں

465

21

 

بہترین اقدامات: بہترین اقدامات کے حصے کے طور پر ایم او سی کے تحت کچھ تنظیموں نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:-

اینتھروپولوجیکل سروے آف انڈیا (اے این ایس آئی )، علاقائی دفتر، جگدلپور  نے پائیداری اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے مقامی قبائلی نوجوانوں کی مدد سے ایک متحرک "ٹری ہاؤس" قائم کیا ہے۔

IMG_20231011_142459.jpg

ایسٹرن زونل کلچرل سینٹر (ای زیڈ سی سی )، کولکاتہ  نے خصوصی مہم 3.0 کے دوران سریجانی شلپاگرام، شانتی نکینتن، مغربی بنگال میں "کچرے سے پاک بھارت" کے موضوع پر ایک ورکشاپ 'ویسٹ ٹو ونڈر' کا بھی اہتمام کیا ہے۔ دیوی ما درگا کا مجسمہ ٹوٹے ہوئے اور ضائع شدہ فضلہ کے استعمال سے تیار کیا گیا ہے۔ پلاسٹک جیسے شیطان کو تباہ کرنے کا پیغام عوام میں پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔

IMG_20231011_143155.jpg

(بے کار پڑے مواد سے تیار کردہ دیوی ما درگا کا مجسمہ)

 

نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (این سی ایس ایم ) نے ‘ویسٹ ٹو آرٹ’تخلیقات کے ایک حصے کے طور پر پلائیووڈ بورڈ، لائٹ بلب ہولڈر اور تاروں جیسے خراب پڑے مواد سے تیار کردہ ہرن کا ایک دلکش مجسمہ تیار کیا ہے۔

Image

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) وزارت کے ذریعہ شناخت شدہ 449 مقامات میں سے 400 مقامات پر جوش و خروش سے صفائی ستھرائی کی مہم چلا رہا ہے جن میں یادگاریں اور 25 عالمی ثقافتی ورثہ شامل ہیں۔

Image Image

(چتوڑ گڑھ قلعہ کے مقامات پر صفائی  ستھرائی مہم چلائی گئی، جو کہ یونیسکو، عالمی ثقافتی ورثہ کی جگہ ہے)

 

نیشنل آرکائیو آف انڈیا (این اے آئی) نے اپنے مجموعوں میں ریکارڈ کے تقریباً 2.25 کروڑ صفحات کو بحال کرنے کے لیے ایک ماس کنزرویشن ڈرائیو شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے لیے 1,000 کنزرویٹرز کے لیے کام کرنے کی جگہ درکار ہے جو 500 سو افراد کی دو شفٹوں میں کام کریں گے۔ اس کے علاوہ، 18 سے 20 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 مدت کے دوران ریکارڈ مینجمنٹ میں ایک اورینٹیشن کورس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں گروپ 'B' اور اس سے اوپر اور مختلف وزارتوں/محکموں، منسلک/ماتحت دفاتر اور پی ایس یوز  وغیرہ کے مساوی سطح کے افسران شامل ہوں گے۔

روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی کی جا رہی ہے اور https://scdpm.nic.in پر ایس سی پی ڈی ایم  پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 10859


(Release ID: 1968100) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Telugu