زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی سائنس کی 16ویں کانگریس اختتام پذیر

Posted On: 13 OCT 2023 6:09PM by PIB Delhi

زرعی سائنسز کی قومی اکیڈمی (این اے اے ایس) کے ذریعہ منعقدہ 16ویں زرعی سائنس کانگریس (اے ایس سی) آج کوچی میں اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی تقریب سے ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک، سکریٹری، محکمہ زرعی تحقیق اور تعلیم اور ڈائریکٹر جنرل، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی زراعت کا مستقبل روشن ہے اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جوش و خروش کے ساتھ اس شعبے میں آرہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00146FP.jpg

ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک اے ایس سی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے منعقد کیے گئے تقریری مقابلے کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

کانگریس میں 10 موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان موضوعات میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں اور زمین اور پانی، زرعی پیداواری نظام، مصنوعات، زرعی مشینری، موسمیاتی عمل، معاشیات، قابل تجدید یا متبادل توانائی، درست کاشتکاری، متبادل زراعت، ساحلی زراعت، اگلی نسل کے ٹیکنالوجی کے نظام سے متعلق تمام مسائل شامل ہیں۔ تقریباً 114 مقالے  کانگریس میں پیش کیے گئے۔

ایک جامع ایجنڈے کے ساتھ، 16ویں اے ایس سی میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ممتاز شخصیات کے چھ مکمل لیکچرز شامل تھے۔ کانگریس نے تین پینل مباحثوں اور چار سمپوزیم کی میزبانی بھی کی جس میں موضوعات کی ایک صف کا احاطہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NBJL.jpg

طلباء کے تقریری مقابلے کے فاتحین معززین کے ساتھ

کانگریس میں ہندوستان اور بیرون ملک سے 1500 سے زیادہ مندوبین جمع ہوئے۔ پروگرام کے ساتھ ساتھ منعقد ہونے والی زرعی ایکسپو میں سرکاری اور نجی شعبے کے تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں، زرعی صنعتوں، توسیعی ایجنسیوں اور این جی اوز کی جدید زرعی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی۔

*************

ش ح۔ ش ت  ۔ ت ح

U- 10854


(Release ID: 1968090) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Telugu