کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلےکی وزارت نے سائبر سیکورٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 13 OCT 2023 5:11PM by PIB Delhi

چونکہ اکتوبر کا مہینہ قومی سائبر سیکورٹی بیداری کے مہینے کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لئے وزارت کوئلہ نے آج یہاں’’سائبر سیکورٹی پر ورکشاپ‘‘ کا انعقاد کیا، تاکہ وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت پی ایس یوز اور تنظیموں کو موجودہ سائبر سیکورٹی چیلنجوں کے بارے میں اور اپنی تنظیموں میں نافذ کرنے کے لئے بہترین سائبر سیکورٹی کو اپنانے کے بارے میں حساس بنایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OJR4.jpg

اپنے کلیدی خطاب میں، سکریٹری جناب امرت لال مینا نے سائبر سیکورٹی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آن لائن خدمات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے بڑھتے ہوئے استعمال سے خطرات مزید پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ تنظیموں، کاروباروں اور افراد کے لیے سائبر حملوں سے خود کو بچانے کے لیے رجحانات اور خطرات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RF5O.jpg

جنوائنٹ سیکریٹری جناب سنجیو کمار کاسی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں سائبر سیکورٹی کی اہمیت کو دہرایا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سائبر سیکورٹی صرف ڈیجیٹل اثاثوں کی حفاظت کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ ہمارے طرز زندگی کو محفوظ بنانے میں ایک اہم عنصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے ٹیکنالوجی پر ہمارا انحصار گہرا ہوتاجاتا ہے، سائبر سیکورٹی کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QYRZ.jpg

ورکشاپ میں وزارت کوئلہ کے حکام اور سی آئی ایل اور اس کے ذیلی اداروں، ایس سی سی ایل، این ایل سی آئی ایل، سی ایم پی ایف او، سی سی او کے سینئر نمائندوں کے ساتھ ساتھ وزارت کے تحت این آئی سی، سائبر سیکورٹی گروپ اور14 سی(ہندوستانی سائبر کرائم تال میل مرکز)کے نامور مقررین نے شرکت کی ۔

اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد شرکاء کو قیمتی معلومات اور بصیرت سے آراستہ کرنا تھا، جس سے وہ اپنی متعلقہ تنظیموں کے اندر سائبر سیکیورٹی کے بہترین طریقوں کو نافذ کرنے کے قابل ہوسکیں۔ یہ ایونٹ سائبر سیکورٹی کے لیے قومی حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ ہیں، جو اسے زیادہ محفوظ ڈیجیٹل منظر نامے کی جانب ایک اہم قدم بناتا ہے۔ مزید برآں پی ایس یوز کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ملازمین اور شراکت داروں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے دلچسپ پروگرام بشمول کوئز اور معلوماتی سیشن منعقد کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040XWH.jpg

تقریب کا اختتام جناب دیپ بنسل ، ایس ٹی ڈی، این آئی سی کے کلمات تشکر پر ہوا،جنہوں نے ورکشاپ کو کامیاب بنانے کے لیےتمام شرکاء اور پیشکش کنندگان کا ان کی قیمتی بصیرت کے لیے شکریہ ادا کیا۔

*************

ش ح۔ ا ک۔ن ع

U. No.10856


(Release ID: 1968083) Visitor Counter : 93


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Telugu