بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مستقبل کی طرف دیکھیں، باخبر رہیں اور ٹھوس تجزیہ کی بنیادپرسرکار کو مشورہ دیں- بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے  سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی  کے 50ویں یوم تاسیس پر خطاب کیا


‘‘ ہمارا مشن  بجلی مہیا کرنا ہے تاکہ ہندوستانی معیشت تقریباََ 9 فیصد سے 10فیصدکی شرح سے بڑھ سکے – بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ

سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے اپنا 50واں  یوم تاسیس منایا

Posted On: 15 OCT 2023 7:17PM by PIB Delhi

وسینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی جو کہ مرکزی سرکارکی بجلی کی وزارت کے ماتحت  ایک ادارہ ہے ،  سرکار اور  بجلی سیکٹر میں  دیگر تمام اسٹیک ہولڈرس کو تکنیکی اور پالیسی پر مبنی تعاون فراہم کرتا ہے۔ اتھارٹی  15 اکتوبر  2023 کو اپنا 50 وایں یوم تاسیس  منارہا ہے۔   ملک میں  تمام صارفین کے لئے ضرورت  بھر  قابل اعتماد 24 گھنٹے بجلی سپلائی کو یقینی بنانے  کے نظریہ کے ساتھ  سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی  ملک میں  بجلی سیکٹر  کے فروغ  میں آگے رہی ہے۔

نئی دلی میں  سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی کے  50ویں یوم تاسیس   کی تقریب میں  بجلی اور جدید  وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ ،  بجلی کے سکریٹری  جناب پنکج اگروال  ،سی ای اے کے سربراہ  جناب گھنشیام پرساد  اور  سرکار  وصنعت کے   دیگر  اسٹیک ہولڈر س موجود تھے ۔اس  پروگرام نے ہندوستان کے توانائی پس  منظر کوشکل دینے میں سی ای اے کے   تعاون کو اجاگر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X45V.jpg

کس تبدیلی کی ضرورت ہے ،اس کی شناخت کریں ، اس پر عمل آوری کی قوت  ارادی  رکھیں۔

بجلی اور توانائی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  اب بھی قانون  وضع کرنے کے لئے مرحلے میں ہیں۔ ہم اب بھی  خامیوں کا پتہ لگارہے ہیں اور انہیں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں  ۔ ہم نے سسٹم کو جدید بنایا ہے اور اسے  نئے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں اہل  اور باصلاحیت بنایا ہے تاہم  یہ سفر ابھی جاری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DN67.jpg

سی ای اے کے رول کو آگے دیکھنا ،  باخبر رہنا اور سرکار کو  صلاح دینا۔

جناب سنگھ نے سی ای اے سے جڑے لوگوں  پر زوردیا کہ وہ  جانیں  کہ ان کا رول  کیا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ  سی ای اے  کا رول دورادندیش بننے اور یہ پہچاننے کا ہے کہ بجلی سیکٹر میں کون سا سسٹم اور ٹکنالوجی  لاگو کرنے کی ضرورت ہے ۔ مطالعہ کریں ،  پالیسیوں  کے بیچ تال میل کی شناخت کریں ، ٹکنالوجی  میں جدید ترین ترقی سے باخبر رہیں اور اس کی بنیاد پر سرکار کوصلاح دیں۔

وزیر موصوف نے  کھلے  خیالات  او  ر  پیداوار ،ترسیل اورتقسیم سمیت   پورے سسٹم کو  دیکھنے کی  اہمیت  کو اجاگر کیا۔ انہوں  نے کہا کہ آپ کو  ان جگہوں  پر جانا ہوگا جہاں  کام  کیا  جاتا ہے اوراسے خودہی سنبھالنا ہوگا تاکہ آپ جان سکیں  کہ سسٹم کیا ہے۔ آپ کو یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ  کس طرح کے   نظم کی ضرورت ہے ،جس سے پورا سسٹم بہتر انداز  میں کام کرسکے ۔

جناب سنگھ نےکہا کہ   سی ای اے  کے افسران کا کام ہے کہ وہ تجزیہ کریں اور سرکار کوبتائیں کہ سولر توانائی اور ہوائی توانائی   کی شمولیت کیا ہے۔  ہمیں اسے ہدف بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ  سائنسی پیش رفت   امکان کی بنیاد پر نہیں بلکہ فورس  تجزیہ کی بنیاد پر کی جاسکتی ہے۔ آپ کو اپنی کارکردگی سے یہ بتانا ہوگا کہ آپ بجلی سیکٹر میں سرکار کے ایک   باصلاحیت  بنیادی مشیر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VTUD.jpg

ہمار امشن  بجلی فراہم کرنا ہے تاکہ ہندوستانی معیشت  تقریباََ 9فیصد سے 10 فیصدکی شرح سے بڑھ سکے۔

وزیر موصوف نے  سی ای اے  کے افسران سے کہا کہ ہمارے سامنے چیلنج بہت  بڑے ہیں لیکن ان چیلنجوں سے نمٹنا    انتہائی دلچسپ ہے ۔   انہو ں  نے کہا کہ ہمیں  کھلے خیالات سے چیلنجوں کا حل نکالنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارا بجلی  نظام  جدید ہوسکے۔ ہمیں  ترسیل اور پیداوار ی صلاحیت کو بڑھانے کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم  اس سے بھی زیادہ   تیزی کے ساتھ ترقی کرسکیں ۔  یہ ابھی تقریباََ 9فیصد سے 10فیصد کی شرح سے  بڑھ رہی ہے۔

جناب سنگھ نے  اپنے نظریہ سے  متعارف   کراتے ہوئے کہا کہ  ان کے دل میں جو بات ہے وہ   پوری معیشت  کی بجلی کاری ہے اور سبز توانائی کے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ سال  2050 میں ہمیں  اتنی بجلی کی ضرورت ہوگی کیا ہمارے پاس سولر توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ضرورت بھر  زمین ہوگی؟ آئیے ہم اس کا پتہ لگائیں اور ضرورت کے مطابق متبادل تلاش کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004F5ZJ.jpg

یہ یقینی بنانے کی ضرورت  ہے کہ بجلی سیکٹر  قابل عمل اور جدید   ہو۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہمارا بجلی سسٹم قابل عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ   ٹیرف کاسٹ   ریفلیکٹو ہو ۔ انہوں نے بعض ریاستوں کے ذریعہ مفت بجلی دینے کے وعدے کی روایت کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس  کے نتیجے میں  مستقبل میں  قرض ہوتا ہے اور ملک  کے بجلی سسٹم   کی اہلیت  بھی متاثر ہوتی ہے۔

جناب سنگھ نے  سی ای اے  سے جڑے  لوگوں کو مبارکباددی اور کہا کہ اتھارٹی کا سفر  ہمارے ملک کے سفر کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان  50 برسوں میں  ہم اب اس مقام پر پہنچ گئے ہیں ، جہاں  ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم دنیا کی 5ویں سب سے بڑی معیشت ہیں۔کئی معاملوںمیں  ہمارا بجلی سیکٹر  بعض  ترقی یافتہ   ممالک سے  تھوڑا آگے ہے۔

بجلی قوانین  کے مجموعے  کا اجراء

جناب سنگھ نے اس موقع پر   بجلی ایکٹ  2003 کے تحت   بجلی کی وزارت کے ذریعہ  نوٹی فائی  کئے گئے بجلی کے قوانین پر  سی ای اے  کے ذریعہ  تیار کئے گئے ایک مجموعہ  کا اجراء  کیا ۔ یہ مجموعہ  ہندوستان میں بجلی سیکٹر کو  کنٹرول کرنے والے قوانین کو  واضح کرنے میں معاون ہوگا۔ یہ مجموعہ اسٹیک ہولڈرس ،  پالیسی سازوں، رابطہ کاروں ، صنعتی  پیشہ وروں  اور بڑے  پیمانے پر عوام کو ہمارے ملک کی بجلی سپلائی   کو اجاگر کرنے والے بجلی قوانین کو بہتر ڈھنگ سے سمجھنے اور رہنمائی میں اہل بناتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005SBY0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RUKL.png

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق واقعات  ،  اچانک مانگ بڑھنے ،درجہ حرارت بڑھنے اور ہائیڈرو  پاور   کی دستیابی میں گراوٹ کے لئے  تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

بجلی سکریٹری  جناب اگروال نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے سبب موسم میں غیر یقینی  پیدا ہوگئی ہے اور بجلی کی مانگ بڑھ  گئی ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جیسے تباہ کن واقعات  کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔اتھارٹی ہماری اہم مشیر ہے اور  یہ پچھلے  50 بروسوں سے بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کررہی  ہے۔

سکریٹری  نے کہا کہ اسمارٹ گرڈ اور سائبر تحفظ سے جڑی تشویش ایک دیگر شعبہ ہے ۔ اتھارٹی کو اس کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے۔ جب بجلی  پروجیکٹو ں  کے  ڈیزائن  تجزیہ میں  ہم جو نظریہ  اپناتے ہیں اس کا  تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے ۔اتھارٹی کو مرکزی آبی کمیشن اور تعلیمی سیکٹر کے ساتھ مل کر اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پاورسیکٹر میں غیر معمولی تعاون کے لئے ایوارڈ

اس موقع پر جناب سنگھ نے اتھارٹی کے پانچ افسروں کو بجلی سیکٹر میں  غیر معمولی تعاون کے لئے ایوارڈ سے نوازا ۔ایوارڈ حاصل کرنے والے ان پانچ افسران میں جناب لکشمی کانت سنگھ راٹھور ، ڈائریکٹر ، جناب نتن پرکاش   ،ڈائریکٹر ، محترمہ جیوتسنا کپور ڈپٹی ڈائریکٹر ، جناب  پروین کمار ساہو کاری   ڈپٹی ڈائریکٹر اور جناب واگھی چارلا کارتک  ڈپٹی ڈائریکٹر  شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0097V2I.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0107L9O.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011HI03.jpg

اسی شام ایک  ثقافتی پرفارمنس اور ایک پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ،جس میں اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازا  گیا جنہوں نے سی ای اے کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012K6RH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013688X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014FMZ1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image015B2GU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image016UZOX.jpg

 

50ویں یوم تاسیس کی تقریب یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

سی ای ا ے کا 50واں   یوم تاسیس   ادارے کی مالامال تاریخ اور ہندوستان میں بجلی کے مستقبل کو شکل دینے کے لئے اس کی جاری عہد  بندی کا ثبوت ہے ۔ ملک  جیسے  جیسے  پائیدار اور سبز توانائی  پس منظر کی  طرف بڑھ رہا ہے ،اتھارٹی سب کے لئے قابل اعتماد اورکفایتی بجلی سپلائی کو  یقینی بنانے کے لئے  اپنے مشن کے تئیں وقف ہے۔

سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی اور پاور سیکٹر میں تعاون کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم cea.nic.in ملاحظہ کریں۔

********

  ش ح۔ ج ق۔رم

U-10846      


(Release ID: 1968071) Visitor Counter : 119