سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں 12کروڑروپے کی تخمینہ لاگت سے شیرِ بی بی میں 224میٹروایاڈکٹ (2-لین) کی تعمیرکاکام کامیابی سے مکمل ہوا

Posted On: 16 OCT 2023 12:09PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیرجناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہاہے کہ جموں وکشمیرمیں شیربی بی میں 12کروڑروپے کی تخمینہ لاگت سے ایک 224میٹر وایاڈکٹ  (2-لین) کی تعمیرکاکام کامیابی سے مکمل ہوچکاہے ۔

جناب گڈکری نے کہا کہ یہ بنیادی ڈھانچہ  این ایچ -44کے رام بن  سے بنیہال سیکشن  کے ساتھ واقع ہے ۔ اس 224میٹرکے حصہ  نے ایک بڑے پروجیکٹ کے حصے کے طورپر نہ صرف سفر کی دوری کو 125میٹرکم کیاہے  اوراس طرح  اس راستے کے کھڑی چڑھائی والے حصوں کو ختم کیاہے  بلکہ 80ڈگری سے زیادہ کی  ایک پہاڑی ڈھلان  سے اترنے کی ضرورت کو بھی ختم کیاہے ۔اس کے علاوہ  اس سے شیربی بی علاقے کے حصے کے خطرناک راستوں  سے گذرنے میں گاڑیوں کے روانی کے ساتھ  آنے جانے کی سہولت بھی ملی ہے ۔ 

وزیرموصوف نے کہاکہ  اس سلسلے میں اہم بات یہ ہے کہ اس پروجیکٹ  نے خطے کی اقتصادی ترقی  میں تعاون کیاہے اور اس کی مجموعی کنکٹی وٹی میں اضافہ کیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی ویژنری قیادت میں ہم جموں وکشمیرریاست  کے لئے غیرمعمولی شاہراہوں کا بنیادی ڈھانچہ تیارکرنے کے اپنے عزم پرقائم رہیں گے ۔

**********

(ش ح۔اگ ۔ع آ)

U-10845



(Release ID: 1968033) Visitor Counter : 84