امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے  آج گجرات کے گاندھی نگر میں  ‘سموشہید میموریل ’ اور لائبریری کا افتتاح کیا


آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے  ملک بھر میں 1857 سے 1947 تک کے 90سال کی جدوجہد آزادی   میں قربانی دینے والے  لاتعداد شہیدوں کی  یاد گار قائم کرنے  ، اور ان کی تاریخ کو ازسرنو زند ہ کرنے  کا پروگرام  شروع  کیا تاکہ نوجوان  اور نئی نسل کو  ان سے تحریک مل سکے

سمو میں  نومبر 1857 میں  آزادی کی لڑائی میں  12 بہادروں نے  اپنی جانوں کی قربانی دی تھی لیکن  23-2022 سے ان کی کوئی یادگار نہیں تھی ، آج اس یادگار کا افتتاح ہوا ہے یہ ان کی بہادری کی داستانوں کو  لافانی بنانے کا کام کرے گی

جب ہر  15 اگست اور 26 جنوری کو یہاں قومی پرچم لہرایا  جائے گا تو ان 12 شہیدوں کی روحوں  کو  دائمی سکون  حاصل ہوگا

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں  شہیدوں کے خوابوں کا ہندوستان  دنیا میں  اعلیٰ ترین  مقام پر فائز ہوگا

گجرات سرکار کے نوجوان اور ثقافتی امور کے محکمے نے  مکمل گجراتی  قواعد کی کتابو ں کی ایک لائبریری تعمیر کی، بچوں اور نوجوانوں کو اس لائبریری کی سمت لانے سے گجرات اور پورے ملک  کامستقبل  روشن ہوگا

جناب نریندر مودی جی نے  یہاں  وانچے  گجرات مہم  شروع کی تھی اور اس وقت   پورے گجرات   کی تمام لائبریریوں  کو مربوط کرنے کی اسکیم  تیار کی تھی، اسی سے تحریک حاصل کرکے  سمو گاؤں  میں   یہ لائبریری   قائم کی گئی ہے

Posted On: 15 OCT 2023 10:34PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرداخلہ  اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں ‘ سمو شہید میموریل  ’ اور لائبریری کا  افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012FGO.jpg

اپنے خطاب کے آغاز میں جناب امت شاہ نے ملک کے تمام شہریوں کو  نوراتری  تہوار کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ  وہ   پچھلی نوراتری کے دوران یہاں آئے تھے اور اس  شہید یادگار  کا بھومی پوجن کیا تھا اور آج پہلے نوراترے کے دن  اس شہید یادگار کا افتتاح  بھی ہوگیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ملک بھر میں  1857  سے 1947 تک کے  90سال کی جدوجہد آزادی   میں  قربانی دینے والے  جانے – انجانے لاتعداد  شہیدو ں کی یادگار  قائم کرنے اور  ان کی تاریخ کو  از سرنو زندہ کرنے  کے پروگرا م شروع کئے  تاکہ اس سے  نوجوان  اور نئی نسل کو  تحریک ملے ۔ انہوں نے کہا کہ  سمو میں   نومبر  1857  میں  آزادی کی جنگ میں  12 بہادروں  نے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔ لیکن  23-2022 تک   ان کی کوئی یادگار  نہیں قائم ہوئی ۔ آج  جس یادگار کا افتتاح ہوا ہے یہ ان کی بہادری کی  داستانوں کو  لافانی کرنے کا کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ  اس وقت انہوں نے گجرات کے وزیراعلیٰ کو خط لکھا  کہ  گجرات سرکار کے نوجوان اور ثقافتی امور کے محکمے کو  شہیدوں کی یاد میں  12  ستون والی  ایک خوبصورت  یارگا ر بنانی چاہئے تاکہ   ہر سال 15  اگست اور 26 جنوری کو   جب قومی پرچم لہرایا جائے تب  ان شہیدوں کا بھی اعزاز ہو ۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی تاریخ ، زبان اور ثقافت کے ساتھ نوجوانوں کو  جوڑنے کے لئے ایک یادگار بھی بننی چاہئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CPY9.jpg

مرکزی وز یر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ گجرات سرکار کے  نوجوانوں  اور ثقافتی امور کے محکمے نے  مکمل گجراتی قواعد   کی کتابوں کی  ایک لائبریری  قائم کی ہے۔ اس کے لئے  وہ ستائش کی حقدار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں   اور نوجوانوں  کو اس لائبریری کی سمت لانے سے ہی گجرات  اور پورے ملک  کا مستقبل  روشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاتعداد شہیدوں نے  ملک کی آزادی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ اور ثقافت اور جذبے کو  گجراتی زبان فخر کے ساتھ  زندہ رکھے گی۔  انہوں نے کہا کہ اس جدید لائبریری میں    کمپیوٹر کی تعلیم  سے متعلق  کئی کتابیں  ڈجیٹل شکل میں بھی  دستیاب ہیں۔

مرکزی وزیرداخلہ  جناب امت شاہ نے کہا کہ  طلباء ، نوجوانوں اور بچوں کو اس لائبریری کی سمت موڑنے کی ذمہ داری   اساتذہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اساتذہ کو  بچوں کو جس موضوع  میں  ان کی دلچسپی ہو اس موضوع کا عالم  بنانے کی سمت میں  کام کرنا چاہئے، جس سے گجرات او رملک کو ایک اچھا شہری ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جناب نریندرمودی جی نے یہاں وانچے گجرات   مہم  شروع کی تھی اور اس وقت  پورے  گجرات کی تمام لائبریریوں کو  جدید   کرنے کی اسکیم  تیار کی تھی،اسی کی تحریک سے  سمو گاؤں میں  اس لائبریری    کو قائم کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی 100 طلباء کو پڑھنے کی سہولت  بھی یہاں  دستیاب کرائی گئی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IC7U.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب ہر15 اگست اور 26 جنوری کو یہاں پرچم کشائی ہوگی تو ان شہیدوں  کی روحوں کو غیر معمولی  سکون حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں  شہیدوں کے خوابوں کا ہندوستان  دنیا میں  اعلیٰ ترین مقام پر  تبھی فائز ہوگا۔ جناب شاہ نے کہا کہ حال ہی میں  جی 20 اجلاس ،  نئی پارلیمنٹ  عمارت کی تعمیر ، ہندوستان کے چندریان کا چاند پر اترنا ،  33 فیصد ماتر شکتی  کو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ریزرویشن جیسے   کئی کام وزیر اعظم مودی جی  کی قیادت میں ملک میں ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OS30.jpg

جناب امت شاہ نے سمو گاؤں کے نوجوانوں سے کہا کہ سرکار سہولت دستیاب کراسکتی ہے۔ لیکن ان سہولتوں کی دیکھ بھال کا کام  گاؤں والوں  اور مقامی  نوجوانوں کو کرنا ہوگا۔ انہوں  نے کہا کہ تقریباََ دو  کروڑ روپے کی لاگت سے ایک خوبصورت باغ ، شہید یادگار اور لائبریری  گجرات سر کار نے  قائم کی ہے۔  ان کی دیکھ بھال کے لئے نوجوانو ں کی ایک کمیٹی  بنائی جاسکتی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ اگر نوجوان اس ذمہ داری کو نہیں سنبھالیں گے تو یہ پوراسسٹم   صحیح طریقے سے نہیں چل سکے گا۔ انہوں نے اگر نوجوان   اس ذمہ داری کو سنبھالیں  گے تو یہ  ان شہیدوں کے لئے ایک سچی خراج عقیدت ہوگی جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے  اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں   ان تمام شہیدوں  کی  روشن وراثت کو آگے بڑھانا چاہئے۔

********

  ش ح۔ق ج۔رم

U-10842      


(Release ID: 1968026) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi