ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
اسکل انڈیا نے خردہ ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام کے آغاز کے لیے کوکا کولا انڈیا کے ساتھ شراکت دار ہے
یہ پہل خردہ فروشوں کو ہنر مندی، ری اسکلنگ اور ہنر مندی کو بہتر بناکر ہندوستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی – جناب دھرمیندر پردھان
اس پروگرام کا مقصد تین برسوں میں ملک کی اہم ریاستوں میں خردہ فروشوں کو ہنرمندی سے آراستہ کرنا ہے
Posted On:
15 OCT 2023 7:05PM by PIB Delhi
اڈیشہ اور اتر پردیش کی ریاستوں میں خردہ فروش برادری کو بااختیار بنانے کے لیے، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی)، جو کہ ہنر کے فروغ اورانترپرینورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے زیراہتمام کام کر رہا ہے، نے اسکل انڈیا مشن کے تحت سپر پاور ریٹیلر پروگرام کے آغاز کے لئے آج کوکا کولا انڈیا کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا۔ یہ پروگرام ریاست اوڈیشہ میں شروع کیا جا رہا ہے۔
اس شراکت داری کا باضابطہ اعلان مرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور انترپرینیورشپ جناب دھرمیندر پردھان ، وید منی تیواری، سی او او، این ایس ڈی سی؛ کوکا کولا انڈیا اور ساؤتھ ویسٹ ایشیا کے صدرسنکیت رے کی موجودگی میں کیا گیا۔
اس موقع پر، جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ درگا پوجا کی مبارک تقریب کے آغاز کے ساتھ، سپر پاور ریٹیلر کا آغاز خردہ فروشوں کو بااختیار بنائے گا اور انہیں اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور صارفین کے تجربات میں اضافہ کرنے کے لیے تربیت فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہل خردہ فروشوں کو ہنر مندی، ری اسکلنگ اورہنرمندی کو بہتر بناکر ہندوستان کی معیشت کو مضبوطی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
جناب پردھان نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق ہمارے ملک کی افرادی قوت کو ترقی یافتہ ہندوستان کا سب سے بڑا فیض یافتہ بنانےکے ہدف کے ساتھ یہ پہل ملک کے 1.40 کروڑ خردہ فروشوں کو اسکل انڈیا ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے 14 گھنٹے کی معیاری خردہ تربیت دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے خردہ فروشوں کو کاروباری حکمت عملیوں کامنصوبہ بنانے اور نافذ کرنے اور اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعےتوسیع شدہ بڑے مواقع استعمال کرنے کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔
جناب پردھان نے یہ بھی بتایا کہ یہ تربیتی ماڈیول متعدد زبانوں میں دستیاب ہوں گے جو ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کے ساتھ ساتھ بڑے تاجروں کو بھی اہل بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ایک خردہ ماحولیاتی نظام کو قابل بنائے گا جو صارفین کی توقعات سے زیادہ ہو گی، مستقبل کے کام کو اپنائے گی اور اس سے صنعتی حلقہ کی تیزی سے ترقی بھی ہوگی۔
اس موقع پر کوکا کولا نے کامیاب خردہ فروشوں کو اعزازات سے نوازا اور ان خواتین کی بھی عزت افزائی کی جو اپنی ہنرمندی اور کاروباری صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر خود کفیل بنی ہیں۔جناب پردھان نے اوڈیشہ کی ان ماؤں کو سلام کیا جنہوں نے اپنی ذہانت اور کاروباری صلاحیتوں سے اپنے کاروبار کو فروغ دیا ہے۔
سپر پاور ریٹیلر پروگرام خردہ فروشوں کو بااختیار بنانے اور ترقی میں سہولت فراہم کرے گا، جو کہ افرادی قوت کو سپورٹ کرنے کے لیے اسکل انڈیا کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ پہل خردہ فروشوں کو آج کے جدید خردہ فروشی کے شعبے میں ان کی صلاحیت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس کا مقصد چھوٹے اور مائیکرو ریٹیلرز کو تربیت فراہم کرنا ہے، انہیں صارفین کے طرز عمل اور ان کی ترجیحات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ضروری علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ خردہ فروشوں کو ہنرمندی ، ٹولز اور تکنیک فراہم کی جائیں گی جو کہ خردہ فروش کے مسلسل بدلتے ہوئے ماحولیاتی نظام اور بہترین طور طریقوں کے علم کو پھیلانے کے لیے درکار ہوتی ہیں۔ روایتی خردہ فروشوں کوصحیح ہنر مندی سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو مزید منافع بخش بنانے سکیں اور اپنی کاروبار ی ہنر مندی کو بھی سنوار سکیں۔
یہ پروگرام صنعت سے متعلق مخصوص ہنرمندیوں کو پیش کرے گا جیسے کسٹمر مینجمنٹ، انوینٹری اور اسٹاک مینجمنٹ، فنانشل مینجمنٹ وغیرہ جو کہ خردہ فروشوں کی پیشہ ورانہ ضروریات کے مطابق ہیں او ر یہ خردہ فروشوں کو ہنر مند بناتے ہیں اور ان کے علم میں اضافہ کرتے ہیں۔ 14 گھنٹے کی ٹریننگ، دو گھنٹے کے کلاس روم سیشن اور 12 گھنٹے کی ڈیجیٹل ٹریننگ پر مشتمل ہوگی۔ اس میں ایک ایپ پر مبنی لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس ) کے ساتھ فزیکل کلاس روم سیشنز شامل ہوں گے جو آن لائن ماڈیولز کے لیے موبائل اور ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز پر قابل رسائی ہے۔ ماڈیولز اسکل انڈیا ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم (ایس آئی ڈی) پر دستیاب ہوگا اور تربیت کے لئے سکھانے کی سہولت فراہم کرنے والے تجربہ کار ٹرینرز کے ذریعے ویڈیوز اور تحریری مواد کی آمیزش کے ساتھ ملٹی میڈیا اپروچ کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔ کلاس روم، آن لائن ٹریننگ، اور اسسمنٹ ماڈیولز کی تکمیل پر شرکاء کو ایک سرٹیفکیٹ ملے گا۔
شراکت داری کے تحت ایس آئی ڈی ، این ایس ڈی سی پر پروگرام کی رسائی کو بڑھانے میں کوکاکولا انڈیا کی مدد کرے گا۔ اس میں تربیتی مواد تیار کرنا اوراسے بہتر بنانا شامل ہے جو صنعت کے لئے مخصوص ہنرمندی کی ضروریات کے مطابق ہو۔ مزید برآں، این ایس ڈی سی پروگرام کے نفاذ کے لیے ٹرینرز کی بھرتی میں سہولت فراہم کرے گا اور مطلوبہ تربیتی انفراسٹرکچر فراہم کر کے سیکھنے کے ایک ہموار تجربے کو یقینی بنائے گا۔
اس سنگ میل پر غور کرتے ہوئے، این ایس ڈی سی کے سی او او، جناب وید منی تیواری نے روشنی ڈالی کہ ہندوستان کے ہنر مندی کی ترقی کے ماحولیاتی نظام کے اندر ایک تبدیلی کا انقلاب جاری ہے، جو ملک کے نوجوانوں اور اس کی آرزومندانہ افرادی قوت کو ہنرمندی کے حصول، اضافہ اوراسے اپناکر بااختیار بنانے کے لیے ایک غیر متزلزل عزم کے ذریعے کارفرما ہے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ جناب دھرمیندر پردھان کی رہنمائی اور قیادت میں، اکیڈمک بینک آف کریڈٹ کے تعارف کے ساتھ، پیشگی سیکھنے کے تجربات کا ایک ڈیجیٹل ذخیرہ ملک کے نوجوانوں کو مزید بااختیار بنائے گا۔
کوکا کولا انڈیا اور جنوب مغربی ایشیا کے صدر سنکیت رے نے خردہ افروش ماحولیاتی نظام کے لیے قدر پیدا کرنے کی غرض سے اپنی کمپنی کی کوششوں پر روشنی ڈالی جو کہ بزنس ویلیو چین کا ایک لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھرتے ہوئے صارفین کے منظر نامے میں، خردہ فروشوں کو اہم کاروباری اور ڈیجیٹل ہنرمندیوں سے آراستہ کرنا آج کے صارفین کے لیے ان کی معنویت کو بڑھاتا ہے اور انہیں مستقبل کے لیے تیار رہنے کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے اسکل انڈیا مشن کی کوششوں کی تعریف کی جو اختراع کو فروغ دیتا ہے اور صنعت سے متعلق مخصوص ہنرمندی فراہم کرتا ہے جو سب کے لیے قابل رسائی ہیں۔
ش ح۔ف ا ۔ ج
Uno10841
(Release ID: 1968025)
Visitor Counter : 115