بھارتی چناؤ کمیشن

 الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر منوہرسنگھ گل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

Posted On: 15 OCT 2023 10:10PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج   دہلی میں  سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایم ایس گِل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013U5U.jpg

آنجہانی جناب ایم ایس گل ، سابق چیف الیکشن کمشنر

‘‘ ڈاکٹر ایم ایس گل ، ہندوستان کے گیارہویں  چیف الیکشن کمشنر تھے ۔ الیکشن کمشنر آف انڈیا اپنے گیارہویں  چیف الیکشن کمشنر  ڈاکٹر ایم ایس گل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے۔ہندوستانی انتظامیہ خدمات ،پنجاب کیڈر کے 1998 بیج کے باصلاحیت افسر ڈاکٹر ایم ایس گل نے 12دسمبر 1996 سے 13 جون 2001 کی مدت کے دوران چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ جناب ٹی این سیشن   کی سبکدوشی کے بعد الیکشن کمیشن آف  انڈیا کے چیف الیکشن کمشنر  کے طور پر ان کی تقرری ہوئی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر کے طورپر ان کی مدت کے دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا نے  1998 میں 12 ویں  لوک سبھا اور 1999 میں 13ویں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ گیارہویں صدارتی انتخاب اور1997 میں نائب –صدارتی انتخاب کے علاوہ 20سے زیادہ ریاستوں میں  قانون ساز اسمبلیوں کے لئے ہونے والے انتخابات کو کامیابی کے ساتھ منعقد کیا تھا۔

انتخابی عمل کے تئیں ان کی قیادت اور عہد بندی کے جذبے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں ہمیں  تحریک ملتی رہے گی۔ جناب گل کو ایک سول افسر کی شکل میں ان کی غیر معمولی  او ر باوقار خدمات کے لئے سال 2000 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔

ہم ، ان کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کرتے ہیں اور اپنی گہری تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔’’

********

  ش ح۔ق ج۔رم

U-10838      



(Release ID: 1968006) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi