امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکزی حکومت اپیڈا کے ذریعہ باسمتی چاول کے لیے رجسٹریشن و الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ (آر سی اے سی) کے اجرا کے لیے فری آن بورڈ (ایف او بی) کی قیمت کا جائزہ لینے پر غور کر رہی ہے
ایف او بی کی قیمت پر فیصلہ ہونے تک 1200 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کا موجودہ بندوبست جاری رہے گا
Posted On:
15 OCT 2023 4:15PM by PIB Delhi
حکومت نے چاول کی گھریلو قیمتوں پر قابو پانے اور گھریلو صارفین کے لیے مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ باسمتی چاول کی برآمدات کے لیے 1200 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن اور اس سے زیادہ کی قیمت کے معاہدوں کو رجسٹری و الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ (آر سی اے سی)کے اجرا کے لیے ہی رجسٹر کیا جاسکتا ہے جو 25 اگست 2023 سے نافذ العمل ہے۔ یہ پہل اس لیے ضروری تھی کیونکہ حکومت کو غیر باسمتی سفید چاول کی غلط درجہ بندی اور غیر قانونی برآمد کے بارے میں قابل اعتماد فیلڈ رپورٹیں موصول ہوئی تھیں ، جن کی برآمد پر 20 جولائی 2023 سے پابندی عائد ہے۔ رپورٹ ملی تھی کہ باسمتی چاول کے ایچ ایس کوڈ کے تحت غیر باسمتی سفید چاول برآمد کیا جارہا تھا۔
اب چوں کہ باسمتی کی نئی فصل آنا شروع ہو گئی ہے اور عام طور پر جب نئی فصل آنا شروع ہوتی ہے تو قیمتوں میں کمی واقع ہوتی ہے۔ رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشنز کی جانب سے موصول ہونے والی نمائندگی کی بنیاد پر کہ ایف او بی کی اونچی قیمت ملک سے باسمتی چاول کی برآمد پر منفی اثر ڈال رہی ہے، وزیر برائے صارفین امور، فوڈ اینڈ پبلک ڈسٹری بیوشن نے باسمتی چاول برآمد کنندگان کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی تھی۔ اس اجلاس میں ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر باسمتی چاول کی برآمد کے لیے اپیڈا کی جانب سے آر سی اے سی کے اجرا کے لیے ایف او بی پرائس آف کنٹریکٹ کا جائزہ حکومت کے زیر غور ہے۔ موجودہ بندوبست اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت کی جانب سے مناسب فیصلہ نہیں لے لیا جاتا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 10832
(Release ID: 1967925)
Visitor Counter : 101