سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

چندریان -3 کے کامیاب مشن اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ خلائی شعبے کو کھولنے کے بعد، 'ہندوستان کے خلائی سفر   کے لیے آسمان کی   اب کوئی حد نہیں ہے': ڈاکٹر جتیندر سنگھ


ہندوستان کی خلائی معیشت 2040 تک 40 بلین  ڈالر سے زیادہ بڑھنے کا امکان ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان آج سب کے ساتھ  برابری پر ہے اور  دنیا ہندوستان کی قیادت کے لیے تیار ہے : ڈاکٹر سنگھ

ڈاکٹر سنگھ نے کہا  کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے آنے کے بعد ہندوستان کے نوجوان خواہشات کے قیدی نہیں رہے

Posted On: 14 OCT 2023 6:15PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجیکے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا، چندریان-3 کے کامیاب مشن اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ خلائی شعبے کو کھولنے کے بعد، ' ہندوستان کے خلائی سفر کے لیے'آسمان کی اب کوئی  حد نہیں ہے'۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج جموں کی سینٹرل یونیورسٹی میں ’ترقی یافتہ ہندوستان @2047‘ کے تھیم کے تحت چندریان 3 پر ’کیمپس ڈائیلاگ‘ میں افتتاحی  مع کلیدی خطبہ دے رہے تھے۔

ماہرین تعلیم  اور طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  ہندوستان کی خلائی معیشت8 بلین ڈالر ہونے کے ساتھ ہندوستان کی خلائی تحقیق میں کوانٹم چھلانگ صرف وزیر اعظم نریندر مودی کے خلائی شعبے کو ماضی کے بیڑیوں سے آزاد کرنے کے لیے جرأت مندانہ فیصلے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

  ہندوستان کی خلائی معیشت 2040 تک40 بلین  ڈالر سے آگے بڑھنے کا پیش خیمہ ہے اور اے ڈی ایل  (آرتھر ڈی لٹل) رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی خلائی معیشت 2040 تک 100 بلین ڈالر سے آگے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو کہ ایک بہت بڑی  چھلانگ ہوگی ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا۔

جی 20 چوٹی کانفرنس اور چندریان 3 مشن کے کامیاب انعقاد پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ہندوستان آج امریکہ جیسے ممالک کے برابر ہے جنہوں نے ہم سے کئی دہائیوں پہلے اپنا خلائی سفر شروع کیا تھا۔ وزیر موصوف نے کہا  کہ یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان نے پچھلے نو سالوں میں اپنے خلائی سفر میں کوانٹم چھلانگ لگائی ہے،  وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ایک معاون ماحولیاتی نظام بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلائی شعبے کو عوامی نجی شرکت کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس میں خلائی اسٹارٹ اپس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ حکومت ہند نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں خلائی ٹیکنالوجی کے تدریسی مراکز کھولنے کا مشن شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر موصوف نے جموں کی سینٹرل یونیورسٹی میں قائم اسرو ٹیچنگ سینٹر کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شمال مشرق میں این آئی ٹی، اگرتلہ میں بھی ایسا ہی ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی نمایاں خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان اب "اپنی امنگوں کے قیدی" نہیں رہے کیونکہ پالیسی اب انہیں اپنی اہلیت، ہنر، دلچسپی اور دیگر عوامل کی بنیاد پر آزادانہ طور پر مضامین کا انتخاب یا تبدیلی کرنے کا اختیار دیتی ہے۔

سینٹرل یونیورسٹی آف جموں  کےوائس چانسلر، پروفیسر سنجیو جین اور  ایس کے یو اے ایس ٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر بی این۔ ترپاٹھی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/JU1743B.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/JU2BT23.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/JU3LD5O.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/JU4JKU8.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10827



(Release ID: 1967888) Visitor Counter : 71