عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے ڈی اے آر پی جی میں خصوصی مہم 3.0 کی پہلے ہفتے کی  پیش رفت دوسرے ہفتے بھی جاری


ڈی اے آر پی جی میں خصوصی مہم 3.0 کا دوسرا ہفتہ محکمہ کے تمام افسران/ اہلکاروں کی مہم کی سرگرمیوں میں زبردست شرکت کا گواہ ہے

Posted On: 14 OCT 2023 7:10PM by PIB Delhi

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی)نے خصوصی مہم 3.0 کے دوسرے ہفتے کے دوران بھی جوش و خروش سے حصہ لینا جاری رکھا ہے۔ ہفتہ 9 اکتوبر 23 سے شروع ہوا اور 14 اکتوبر 23 کو ختم ہوگا۔ یہ ہفتہ ڈی اے آر پی جی میں دفتری جگہوں کو صاف ستھرا اور ڈیجیٹل ماحول بنانے پر مرکوز تھا۔

اس ہفتے کے دوران، ڈی اے آر پی جی نے مؤثر طریقے سے 230 عوامی شکایات کا ازالہ کیا ہے۔

ریکارڈ مینجمنٹ کے طریقوں میں بھی نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

ا) 1863 طبعی  فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔

ب) 305 فائلیں نمٹائی گئیں ۔

ج) 3253 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔

د ) 1317 فائلیں بند ہوگئیں۔

خصوصی مہم 3.0 کا یہ ہفتہ وزیر اعظم کے ویسٹ ٹو ویلتھ کے وژن کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ نے ای-کباڑ فروخت کر کے 38,510 روپے کی آمدنی حاصل کی اور 150 مربع فٹ کی خالی جگہ حاصل کی۔

ڈی اے آر پی جی ہینڈل سے جاری کردہ ٹویٹ(تقریباً 400) اور 9  پی آئی بی ریلیز کے ذریعہ سوشل میڈیا پر یہ محکمہ چھایا رہا ۔

ڈی اے آر پی جی میں خصوصی مہم 3.0 کی روزانہ کی پیش رفت کی نگرانی  ایک سرشار ٹیم کے ذریعہ کی جا رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کی جارہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10826



(Release ID: 1967885) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil