بجلی کی وزارت

آر ای سی نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر سروسز انکارپوریشن کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 13 OCT 2023 5:33PM by PIB Delhi

آر ای سی  سابقہ رورل الیکٹریفیکیشن کارپوریشن لمیٹڈنے جو بجلی كی وزارت کے تحت ایک 'مہارتن' کمپنی ہے، میسرز نیشنل انفارمیٹکس سینٹر سروسز انکارپوریشن این آئی سی ایس آئی) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جو حكومت ہند كی اطلاعاتی تیكنالوجی كی وزارت كے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر این آئی سی کے تحت ہے۔ یہ مفاہمت  مختلف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سروسز کے لیے كی گئی ہے۔

اس مفاہمت نامے سے ترقی پذیر شعبوں جیسے آءی او ٹی، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیٹا اینالیٹکس، بلاک چین، سائبر سیکیورٹی وغیرہ میں جدید ٹیکنالوجی کی تلاش میں سہولت فراہم کر کے آر ای سی ماحولیاتی نظام کو فائدہ پہنچے گا۔

اس سلسلے میں مفاہمت نامے پرجناب پنکج گپتا سنءیر جی ایم اور محكمہ جاتی سربراہ (آءی ٹی) آر ای سی لمیٹڈ اور این آءی سی ایس آءی كے ایم ڈی ڈاکٹر ونئے ٹھاکر نے نئی دہلی میں دستخط کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JOX4.jpg

 

این آئی سی ایس آءی کے ساتھ یہ تعاون آر ای سی کو ون اسٹاپ اینڈ ٹو اینڈ این آءی سی/این آءی سی ایس آءی سافٹ ویئر پروڈکٹس کی تعیناتی، ہوسٹنگ، کور رول آؤٹ، ٹیکنیکل تعاون، سیکورٹی، سروسیز، سسٹم ایڈمنسٹریشن وغیرہ فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔

 

آر ای سی لمیٹڈ کے بارے میں: آر ای سی لمیٹیڈ ایک این بی ایف سی ہے جو پورے ہندوستان میں پاور سیکٹر کی فنانسنگ اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

1969 میں قائم ہونے والے اس ادارے نے اپنے كام كاج کے شعبے میں پچاس سال مکمل کر لیے ہیں۔ یہ پاور سیکٹر کی پوری ویلیو چین میں مختلف قسم کے منصوبوں کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ ان میں جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور قابل تجدید توانائی شامل ہیں۔ آر ای سی کی فنڈنگ سے ہندوستان میں ہر چوتھا بلب روشن ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 10793



(Release ID: 1967535) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi , Punjabi