وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آرمی چیف نے تھرڈ بٹالین دی ناگا رجمنٹ کو‘پریزیڈنٹس کلرس ’پیش کیے

Posted On: 13 OCT 2023 5:09PM by PIB Delhi

چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل منوج پانڈے نے 13 اکتوبر 2023 کو کماؤں رجمنٹل سنٹر، رانی کھیت (اتراکھنڈ) میں منعقدہ ایک شاندار کلر پریزنٹیشن پریڈ کے دوران ناگا ریجمنٹ کی تیسری بٹالین کو باوقار ‘پریزیڈنٹس کلرس’ پیش کئے۔

پریڈ کا جائزہ لینے کے بعد آرمی چیف نے ناگا رجمنٹ کی فوجی سرگرمیوں کے تمام شعبوں میں آپریشنز، تربیت اور کھیلوں کی بھرپور روایات کو سراہا۔ سی او اے ایس نے نئے شروع کئے گئے یونٹ کو مختصر مدت میں شاندار کارکردگی پر بھی سراہا اور تمام رینک کے لیے فخر کے ساتھ قوم کی خدمت کرنے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مشرقی کمان، کماؤں  اور ناگا رجمنٹ اور کماون اسکاؤٹس کے کرنل، لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا، جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، سنٹرل کمان  لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامنی سمیت بڑی تعداد میں خدمات انجام دے رہے اور ریٹائرڈ اہلکاروں نے بھی کلر پریزنٹیشن پریڈکا  مشاہدہ کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20231013-WA0010G0HK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20231013-WA00111H59.jpg

 

*************

 

 

ش ح۔ ا م ۔

U. No. 10787


(Release ID: 1967464) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu