دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کی وزارت کے زمینی وسائل کے محکمے کی خصوصی مہم 3.0
Posted On:
13 OCT 2023 11:57AM by PIB Delhi
محکمہ زمینی وسائل (ڈی او ایل آر) میں اس کی حقیقی روح کے ساتھ خصوصی مہم 3.0 چلائی جا رہی ہے ۔ یہاں واقع اس کے تینوں دفاتر، این بی او بلڈنگ، شیواجی اسٹیڈیم انیکسی اور سی جی او کمپلیکس میں سوچھتا سرگرمیاں چلائی جارہی ہیں۔ 1 سے 14 اکتوبر 2023 کے دوران محکمہ کا سوچھتا پکھواڑا بھی منایا جاتا ہے۔
تیاری کے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر، زیر التواء حوالہ جات کی نشاندہی، صفائی کی سرگرمیاں، بے کار مواد اور فائلوں کا جائزہ، 15 سے 30 ستمبر 2023 تک شروع کیا گیا اور ٹھوس اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ انوینٹری مینجمنٹ کے ذریعے فرسودہ اور ناقابل استعمال اشیاء بشمول ای ویسٹ اور فرنیچر کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ای-آکشن کے ذریعے ٹھکانے لگانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
خصوصی مہم 3.0 کے پہلے ہفتے میں درج ذیل سرگرمیاں انجام دی گئیں۔
- مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر، محکمہ نے یکم اکتوبر 2023 کو شیواجی اسٹیڈیم بس ٹرمینل (این ڈی ایم سی ایریا)، نئی دہلی میں "شرمدان- سوچھتا ہی سیوا" (ایس ایچ ایس) کا اہتمام کیا۔
- زمینی وسائل کے محکمے کے سکریٹری جناب اجے ٹرکی نے اسپیشل مہم کے نفاذ پر سینئر افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگیں کیں۔ جناب اجے ٹرکی نے سینئر افسران کے ساتھ محکمہ کے تینوں دفاتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام ڈویژن کے سربراہان کو ہدایت کی کہ صفائی کی تمام سرگرمیوں بشمول تمام فائلوں کا جائزہ لینے اور بیکار فائلوں کو ہٹانےکے عمل کی مؤثر طریقہ سے نگرانی کی جائے۔ جناب ٹرکی نے محکمہ کے ریکارڈ روم کا بھی دورہ کیا۔ نوڈل آفیسر نے بھی جائزہ میٹنگیں کیں اور تمام سائٹس کا معائنہ کیا۔
- محکمے کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، ملازمین نے اپنی سرکاری میز پر کم از کم ایک پودا رکھنے اور خود ان کی دیکھ ریکھ کرنے میں گہری دلچسپی لی ہے۔ ملازمین کو توانائی کی بچت کے لیے دوپہر کے کھانے کے اوقات میں بجلی بند کرنے کو یقینی بنانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
- زمینی وسائل کے محکمے نے 2021 میں اپنے شیواجی اسٹیڈیم انیکسی آفس کے احاطے میں ایک ریجووے ویلنس سنٹر قائم کیا تھا۔ تندرستی کے مرکز کو ملازمین صحت ، تناؤ کو دور کرنے کے بندو بست کے حصے کے طور پر یوگا، میڈی ٹیشن کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس سہولت کو ڈی اے پی آر پی جی کے زیر اہتمام گڈ گورننس ہفتہ (جی جی ڈبلیو) میں ایک خصوصی حصولیابی کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ خصوصی مہم 3.0 کے ایک حصے کے طور پر، محکمے نے اکتوبر 2023 میں سینٹر میں ملازمین کے فائدے کے لیے ہیلتھ لیکچرز کی ایک سیریز کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیریز کا پہلا لیکچر'آیوروید، احتیاطی حفظان صحت پر خصوصی توجہ کے ساتھ ' آیوش کی وزارت کے آیورویدک ماہرکے ذریعہ 06 اکتوبر 2023 کو دیا گیا تھا ۔
- زیر التواء ریفرنسز کو ٹھکانے لگانے، بیکار فائلوں کو ہٹانے اور بے کار مواد/ سکریپ (ای ویسٹ آئٹمز) کی شناخت کا کام شروع کیا جا رہا ہے اور ڈیٹا ڈی اے آر پی جی کےایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ سوچھتا سرگرمیوں پر تصاویر/ویڈیوز سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے شیئر کیے جا رہے ہیں۔
شرمدان-سوچھتا ہی سیوا
شیواجی اسٹیڈیم بس ٹرمینل، نئی دہلی میں
ڈی او ایل آر کے ریجووی ویلنس سینٹر میں ہیلتھ لیکچر
ڈی او ایل آر میں ورک سٹیشنوں کی تزئین و آرائش
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا ۔ ق ر
U. No. 10768
(Release ID: 1967335)
Visitor Counter : 111