خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
ناری شکتی آگے بڑھ رہی ہے
خواتین افرادی قوت کی حصے داری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور یہ 37.0فیصد تک بڑھ گئی ہے
Posted On:
13 OCT 2023 12:11PM by PIB Delhi
اعدادوشما ر اور پروگرام کے نفاذسے متعلق وزارت کے ذریعہ 9 اکتوبر 2023 کو جاری کی گئی متواتر لیبر فورس جائزہ رپورٹ 2022-23 سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں خواتین افرادی قوت کی حصے داری کی شرح میں 2023 میں 4.2 فیصد پوائنٹس سے نمایاں طور پر بہتر ہو کر 37.0 فیصد ہو گئی ہے۔ جو افرادی قوت کی حصے داری کی پیمائش کے موضوع ‘یوجول اسٹیس ’کے عین مطابق ہے۔
خواتین افرادی قوت کی حصے داری کی شرح میں یہ نمایاں اضافہ حکومت کی جانب سے طے شدہ فیصلہ کن ایجنڈے کا نتیجہ ہے جس کا مقصد پالیسی اقدامات کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنائے جانے کو یقینی بنانا ہے اور جس کا مقصد خواتین کی طویل مدتی سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی ہے۔ حکومت کے اقدامات خواتین کی زندگی کے طریق کار کے عین مطابق ہیں جن میں لڑکیوں کی تعلیم، ہنر کی ترقی، کاروباری سہولت اور کام کی جگہ پر حفاظت کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات شامل ہیں۔ ان علاقوں میں پالیسیاں اور قانون سازی حکومت کے 'خواتین کی قیادت میں ترقی' کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔
********
ش ح۔ش م۔رم
U-107 67
(Release ID: 1967312)
Visitor Counter : 155