وزارت خزانہ

مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس) کے سکریٹری  ڈاکٹر وویک جوشی نے پردھان منتری وشوکرما اسکیم کے نفاذ کے کام میں تیزی لانے کے لئے پنجاب، ہریانہ اور مرکز کے زیر انتظام خطے چنڈی گڑھ کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی


فیلڈ میں کام کرنے والےریاستی حکومت کے کارکنان کو پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت فائدہ پہنچانے کے لیے  استفادہ کنندگان کے بلاروک ٹوک اندراج، تیز رفتار تصدیق اور رجسٹریشن کو یقینی بنانا چاہئے: ڈی ایف ایس سکریٹری

Posted On: 13 OCT 2023 11:39AM by PIB Delhi

مرکزی وزارت خزانہ کے مالیاتی خدمات کے محکمہ (ڈی ایف ایس) کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے 12 اکتوبر 2023 کو ریجنل آفس نابارڈ ، چنڈی گڑھ میں پردھان منتری وشوکرما اسکیم  کے تیز رفتار نفاذ کے لیے  پنجاب، ہریانہ اور مرکز کے زیر انتظام خطے چنڈی گڑھ کے افسروں کے ساتھ2 میٹنگوں کی صدارت کی۔ ان میٹنگوں میں مذکورہ دونوں  ریاستوں اور  مرکزکے زیر انتظام خطے کے سینئر سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی مرکزی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈی ایف ایس کے جوائنٹ سکریٹری اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی مرکزی وزارت کے ریجنل ڈائریکٹر اور بینکوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

تصویر1: پنجاب کی ریاستی حکومت کے افسروں کے ساتھ میٹنگ

تصویر1: ہریانہ کی ریاستی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام خطے چنڈی گڑھ کے افسروں کے ساتھ میٹنگ

ڈاکٹر  جوشی نے اس بات پر زور دیا کہ روایتی دستکاری اور ہنرمندی کے کام کرنے والے افراد کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور سب کا وکاس (شمولیت والی ترقی) کے وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے پی ایم وشوکرما اسکیم ڈیزائن کی گئی ہے، تاکہ 18 شناخت شدہ ٹریڈس میں کام کرنے والے روایتی فنکاروں اور دستکاروں کی ہنرمندی کی تربیت، بلا ضمانت قرض کی فراہمی، جدید اوزاروں، بازار سے منسلک مدد اور ڈیجیٹل ٹرانزکشن کے لیے تحریک فراہم کراتے ہوئے ایک سرے سے دوسرے سرے تک کلی مدد فراہم کرائی جاسکے۔

ڈی ایف ایس کے سکریٹری نے ریاستی حکومت کے فیلڈ اہلکاروں سے اپیل کی کہ وہ پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت فائدے پہنچانے کے لیے استفادہ کنندگان کے بلاروک ٹوک اندراج ، تیز رفتار تصدیق اور رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔  اس اسکیم کا زور آج کے وشوکرما کو کل کے صنعت کار میں تبدیل کرنے پر ہے۔

میٹنگوں کے دوران ایم ایس ایم ، ایم ایس ڈی ای، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ (آر ڈی ایس ڈی ای)، ڈی ایف ایس اور اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) کے ذریعہ جامع پرزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ ان پرزنٹیشنز میں پی ایم وشوکرما اسکیم کی تفصیلات اور اس کے نفاذ کی پیش رفت کے بارے میں بتایاگیا ۔

*************

 

ش ح- ا گ–ع ر

U. No. 10765



(Release ID: 1967305) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil