الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر راجیو چندر شیکھر کل ممبئی میں فائنانشل ایکسپریس بیسٹ بینکس ایوارڈز میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے

Posted On: 12 OCT 2023 6:06PM by PIB Delhi

ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل فائنانشل ایکسپریس بیسٹ بینکس ایوارڈ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے ہیں۔ اس تقریب کے دوران، وہ نیشنل بینک فور فنانسنگ انفرااسٹرکچر اینڈ ڈیولپمنٹ کے چیئرمین جناب کے وی کامتھ کے ساتھ فائر سائیڈ چیٹ میں مشغول ہوں گے۔

وزیر موصوف کی بات چیت ہندوستانی معیشت کی موجودہ حالت پر مرکوز ہوگی، جو تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کے مقام تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ وہ بینکنگ کے اصولوں اور پالیسیوں میں تبدیلی پر زور دیں گے،۔وہ بینکوں پر اس بات کیلئے بھی زور دیں گے کہ وہ صرف امیر لوگوں کی حمایت سے آگے بڑھ کر  ملک کی نچلی سطح تک اپنی رسائی کو بڑھا ئے۔

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے ماضی میں کہا ہے کہ بینکنگ کے نئے اصولوں نے بڑھتے ہوئے نان پرفارمنگ اسیٹس (این پی اے) کے پھیلاؤ کو کامیابی کے ساتھ روکا ہے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے (ڈی پی آئی) کی طرف ایک مشترکہ کوشش کی ہے۔

یہ تقریب مختلف زمروں میں بینکوں کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے لیے بھی ہوگی جن میں نان بینکنگ فنانشل کمپنیز (این ڈی ایف سی)، اسمال فنانس بینکس (ایس ایف بی)، اور فن ٹیک کمپنیاں شامل ہیں ۔ اس تقریب میں بینکنگ کمیونٹی کے سینئر ممبران شرکت کریں گے۔

 

******

ش  ح۔م م ۔ م ر

U-NO. 10749

12.10.2023


(Release ID: 1967219) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Kannada