شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطے کی ترقی  کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے 12 اکتوبر 2023 کو وزارت کے ’ڈیٹا انالیٹکس ڈیش بورڈ‘  اور ’پورووتر سمپرک سیتو‘  پورٹل کا افتتاح کیا

Posted On: 12 OCT 2023 6:29PM by PIB Delhi

 یہ اوزار بھارت کے شمال مشرقی خطے میں مرکزی حکومت کی وزارتوں / محکموں کی ترقیاتی سرگرمیوں کی نگرانی میں انقلابی ثابت ہوں گے، شمال مشرقی خطے میں خوشحالی لانے کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کہا  تھا کہ ’’شمال مشرق کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ خطوں کے برابر لانا میرا مقصد ہے۔‘‘

اس وژن کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے شمال مشرقی ریاستوں کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج وگیان بھون، نئی دہلی میں ’ شمال مشرقی ریاستوں کی وزرات کے انالیٹکس ڈیش بورڈ‘  اور ’پورووٹر سمپرک سیتو‘ پورٹل کا ورچوئل افتتاح کیا۔

 

’ڈیٹا اینالیٹکس ڈیش بورڈ‘ میں 112 محکموں اور وزارتوں میں 55 اسکیموں کا ڈیٹا موجود ہے۔ اس سے (الف) ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔ (ب) آپریشن میں آسانی ہوگی۔ (ج) مرکزی نگرانی ہوگی؛ (د) پالیسی کی سطح پر فیصلہ کرنے کا آلہ ثابت ہوگا؛ اور (ای) معلومات کا انضمام ہوگا۔ یہ شمال مشرقی ریاستوں کے اضلاع، شمال مشرقی سرحدی اضلاع اور شمال مشرقی ریاستوں کے سب سے پسماندہ اضلاع پر کڑی نظر رکھے گا۔ شمال مشرقی ریاستوں میں اسکیموں کے کلیدی کارکردگی اشارے کے لیے ایک بینچ مارک تیار کرتے ہوئے ڈیش بورڈ ای گورننس میں جدید ترین اختراعات سے لیس ہوگا اور ایک ہی پلیٹ فارم پر متعدد محکموں اور وزارتوں میں معلومات پیش کرے گا۔

’پوروتر سمپرک سیتو‘ پورٹل ایک طاقتور ٹول ہے جو مرکزی وزرا کے شمال مشرقی ریاستوں کے پندرہ روزہ دوروں کی نگرانی کو ہموار اور بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ڈیش بورڈ مرکزی وزرا کے شمال مشرقی خطے کے ریاستی / ضلع وار دوروں کے بارے میں قیمتی بصیرت اور گرافیکل معلومات فراہم کرتا ہے جس کا استعمال تمام اسٹیک ہولڈروں کو یکجا کرے گا۔ یہ پورٹل وزرا کی ایک فہرست تیار کرتا ہے جنہیں آنے والے مہینوں میں شمال مشرقی ریاستوں کے دورے کے لیے نامزد کیا جاسکتا ہے۔ یہ فہرست متحرک ہے اور دوروں کو ہموار کرنے کے لیے متعدد عوامل کو مدنظر رکھتی ہے۔دورے کے بعد وزیر اپنی سفارشات کے ساتھ اپنی ٹور رپورٹس آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ شمال مشرقی ریاستوں  کی وزارت ان سفارشات کا تجزیہ کرنے کے بعد فوری کارروائی کے لیے متعلقہ وزارتوں / محکموں / ریاستی حکومتوں کو بھیج سکتی ہے۔ پورٹل ایک کلک کے ذریعہ دوروں پر خلاصہ رپورٹ تیار کرتا ہے۔

 

یہ اقدام وزارتی دوروں کے منظرنامے کو نئے سرے سے ترتیب دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے ، جو ان کی افادیت ، شفافیت اور گہرے اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد واضح طور پر یہ یقینی بنانا ہے کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کا فائدہ بھارت کے شمال مشرقی خطے کے ہر شہری تک پہنچے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شمال مشرقی ریاستوں کے وزیر مملکت نے ان آلات کی تیاری پر ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور دیگر مرکزی وزرا کے دوروں کا اثر شمال مشرقی خطے کی ترقی میں نظر آتا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ شمال مشرقی ریاستوں کی وزارت شمال مشرقی خطے کے ہر فرد کے فائدے کے لیے نئی اور جدید ٹکنالوجیوں کے استعمال کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

افتتاحی تقریب میں وزارت کے سکریٹری جناب چنچل کمار، وزارت کے سینئر افسران، ماتحت اداروں کے سربراہ، شمال مشرقی ریاستوں کے چیف سکریٹریاور منصوبہ بندی مشیر، این آئی سی ایس آئی اور این آئی سی کے سینئر افسران اور مختلف مرکزی وزارتوں / محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10744



(Release ID: 1967208) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Manipuri