وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جی نے کولکتہ میں نیشنل میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو بورڈ (این ایم ایس اے آر) کا 21 واں اجلاس منعقد کیا

Posted On: 12 OCT 2023 6:24PM by PIB Delhi

نیشنل میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو (این ایم ایس اے آر) بورڈ کا 21 واں اجلاس 12 اکتوبر 2023 کو کولکتہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے ڈائریکٹر جنرل راکیش پال نے این ایم ایس اے آر بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے کی۔ آئی سی جی انڈین سرچ اینڈ ریسکیو ریجن (آئی ایس آر آر) میں میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے کوآرڈینیشن اور عملدرآمد کرنے والی ایجنسی ہے۔

اجلاس میں نیوی، انڈین ایئر فورس، اسرو، کسٹمز، کوسٹل پولیس، ڈی جی سی اے، اے اے آئی، ایس سی آئی، آئی ایم ڈی، فشریز، ڈی جی شپنگ، میری ٹائم بورڈز، پورٹ اتھارٹیز، کوسٹل اسٹیٹس/ یونین ٹریٹیز اور دیگر ایجنسیوں سمیت اسٹیک ہولڈروں اور ریسورس ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سال 2022-23 کے لیے نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو (ایس اے آر) ایوارڈ بھی پیش کیے گئے۔

مرچنٹ ویسل کیٹیگری میں برطانیہ کے پرچم بردار جہاز ایم وی فیوریس کو ایوارڈ دیا گیا، مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی انڈین فشنگ بوٹ نیو اپراجیتا کو ماہی گیری کشتی کے زمرے میں، آئی سی جی شپ سوجیت اور آئی سی جی ایئر اسکوائرڈن 835 اسکوائرن (سی جی) کو سرکاری ملکیت والے ایس اے آر یونٹ زمرے میں ایوارڈ دیا گیا جبکہ گجرات میری ٹائم بورڈ اور آئی این ایم سی سی کو شور یونٹ کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا۔

این ایم ایس اے آر بورڈ 2002 میں تشکیل دیا گیا تھا اور چونکہ بورڈ کا اجلاس ہر سال پالیسی امور پر تبادلہ خیال کرنے ، رہنما خطوط / طریقہ کار تیار کرنے اور نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو پلان کا جائزہ لینے کے لیے سفارشات پر غور کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے تمام سمندری مسافروں کے لیے محفوظ سمندر کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈروں کے مابین ہم آہنگی پر زور دیا۔

بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف اور ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) کے سینئر افسران اور خصوصی مدعو افراد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ سمندر میں زندگی کی حفاظت کے اجتماعی مشترکہ مقصد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف پریزنٹیشنز اور انٹرایکٹو سیشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10742


(Release ID: 1967204) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi