جل شکتی وزارت

این ایم سی جی کی 'خواتین اور پانی' ڈائیلاگ سیریز کا اختتامی پروگرام پریاگ راج میں بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہوا


خواتین رویے کی تبدیلی کی سفیر ہیں: ڈی جی، این ایم سی جی


Posted On: 12 OCT 2023 2:04PM by PIB Delhi

11 اکتوبر 2023 کو پریاگ راج، اتر پردیش کے بوٹ کلب ہاؤس میں ’خواتین اور پانی کے مکالمے کی سیریز‘ کی پانچویں اور اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ’خواتین اور پانی کے مکالمے کی سیریز‘ ایک پروگرام ہے جو گنگا اتسو 2022 کے دوران شروع کیا گیا تھا تاکہ پانی کے شعبے میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس سیریز کے 4 تقریبات  وارانسی، کانپور، نئی دہلی اور رشی کیش میں منعقد ہوئیں۔ پانچویں اور اختتامی تقریب بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہوئی اور اس کی صدارت نیشنل مشن فار کلین گنگا کے ڈائریکٹر جنرل جناب جی اشوک کمار نے کی۔ دیگر شرکا میں ایس جی آر، جی آئی زیڈ میں پروگرام ڈائریکٹرمحترمہ لورا سسٹرسک، کانپور کی ایڈیشنل لیبر کمشنر محترمہ سومیا پانڈے، ڈیولپمنٹ الٹرنیٹیوز سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سویم پربھا داس ، خاتون کاروباری محترمہ سپرنا دیبرائے، پنچتوا سے تعلق رکھنے والی محترمہ شپرا پاٹھک اورایس ایم سی جیز، ضلع گنگا کمیٹیوں، ضلعی سطح کے حکام، مقامی کمیونٹیز بشمول خواتین کے نمائندے بھی شامل تھے۔ اختتامی سیشن میں 'ندی اور ناری' کے عنوان سے ایک میوزیکل پروگرام بھی پیش کیا گیا۔

'جنسی شمولیت - حکومتی مداخلت' پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، جناب  کمار نے مستقبل کی تشکیل میں بچیوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ان کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنانے اورانہیں مستقبل میں ایک طاقتور قوت بننے کے لیے بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس دن کے مناسب وقت پر انتخاب کی بھی تعریف کی اور جی آئی زیڈ کو ان کے خواتین اور پانی کے مکالمے کے شاندار پروگرام کے لیے مبارکباد دی۔جناب کمار نے مزید کہا کہ خواتین اور پانی کے مکالمے میں وارانسی، کانپور، دہلی، رشی کیش سمیت گنگا کے کنارے تمام اہم قصبوں کا احاطہ کیا گیا۔ تمام پروگراموں کو ایک یا دوسرے اہم دن سے منسلک کیا گیا تھا جو لوگوں کے ساتھ جڑنے میں مدد کرتا ہے۔

ڈی جی، این ایم سی جی نے تلنگانہ میں نظام آباد میں بطور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سال 02-2001 میں اپنے دور میں 1.4 لاکھ انفرادی بیت الخلاء اور 1000 اسکولوں میں 3000 بیت الخلاء تعمیر کرنے کے اپنے تجربے کو یاد کیا۔ ڈی جی، این ایم سی جی نے کہا،  "خواتین نے اس اقدام میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔ پینے کے پانی کے ذرائع کو محفوظ اور صاف رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے 5 خواتین اراکین کے ساتھ ہیبی ٹیٹ ڈرنکنگ واٹر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ ان اقدامات سے خطے میں اسہال کے کیسز میں زبردست کمی آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا"خواتین کو بااختیار بنانے سے اس تبدیلی پر کئی گنا اثر پڑتا ہے جسے لایا جانا مقصود ہوتا ہے۔خواتین رویے میں تبدیلی کی سفیر ہیں۔"

یہ مرکزی حکومت کی طرف سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں نافذ کیے جانے والے جل جیون مشن اور سوچھتا ابھیان میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت سے ظاہر ہوتا ہے۔

جناب  کمار نے نمامی گنگا کے تحت جلج پہل کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔  انہوں نے کہا"ہم نے گنگا کے طاس میں 40 سے زیادہ مقامات پر جلج کو لانچ کیا ہے۔ ایک جلاج آگاہی اور انتظام(جے اے ایم) مرکز حال ہی میں نئی ​​دہلی کے دلّی ہاٹ میں کھولا گیا ہے جو کہ بہت سے لوگوں کو گنگا کے طاس میں سیلف ہیلپ گروپوں خصوصاً خواتین کی طرف سے تیار کردہ مصنوعات کی طرف راغب کر رہا ہے،" جناب  کمار نے مزید کہا، "جلاج پہل کا مقصد گنگا کے طاس میں خواتین کو  ان کی مقامی طور پر تیار کردہ اشیاء کی مارکیٹنگ اور ان کی روزی روٹی کو بڑھانا   کے ذریعہ بااختیار بنانا بھی ہے۔

ڈی جی، این ایم سی جی نے نمامی گنگا پروگرام کے تحت کئے جانے والے مختلف اقدامات  کے بارے میں بھی بات کی اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح مثبت اثر پانی کے معیار میں بہتری کی صورت میں نظر آتا ہے جس کی مثال دریا میں آبی انواع کے بڑھتے ہوئے مناظر سے ملتی ہے، خاص طور پر گنگا کی ڈالفن۔

این ایم سی جی کے ساتھ مل کر، جی آئی زیڈ نے پانی کے شعبے میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ایک جامع خواتین اور پانی مکالمہ سیریز شروع کی تھی۔ روایتی طور پر، زمین اور پانی کے انتظام کے بارے میں فیصلہ سازی مردوں کے زیر اثر رہی ہے، جس میں  خواتین کے منفرد علم اور حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے خواتین غیر متناسب طور پر ماحولیاتی مسائل، جیسے سیلاب اور پانی کی آلودگی کے نتائج کو برداشت کر رہی ہیں۔ خواتین بنیادی طور پر گھریلو پانی کے انتظام کی ذمہ دار ہیں، جو صنعتی منصوبوں اور زرعی کیمیکل آلودگی سے دریا کے آلودہ ہوجانے کی وجہ سے ایک چیلنج بن جاتا ہے۔

اس پلیٹ فارم کے مقاصد پانی کے شعبے میں مختلف ڈومینز میں خواتین کی نمایاں شراکت کو نمایاں کرنا، ان کے اثرات کو بڑھانے کے لیے راستے تلاش کرنا اور علم کے اشتراک کو آسان بنانا تھے۔ اس اقدام میں گنگا طاس کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر منعقدہ انفرادی اور ہائبرڈ تقریبات کے  ایک سلسلہ پر مشتمل تھا، جس میں مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر متنوع سامعین کو شامل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ تقریب کے فارمیٹس میں پینل ڈسکشنز، ضمنی تقریبات اور ثقافتی پرزنٹیشنز کا احاطہ کیاگیا  اور پانی سے متعلق سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت کا جشن منایا گیا۔ ڈائیلاگ سیریز کے اہم اہداف پانی کے شعبے میں خواتین کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، ان کی شرکت اور مصروفیت کو بڑھانا اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے خاص طور پر فیصلہ سازی کے عمل میں حکمت عملیوں کی نشاندہی کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CX6C.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WK1C.jpg

 

******

 

ش ح ۔ اک ۔ ع ر

U. No.10723



(Release ID: 1967024) Visitor Counter : 59


Read this release in: Hindi , English , Telugu