عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے ڈی او پی پی ڈبلیو میں تیسری خصوصی مہم شباب پر ۔ اس کا مقصد فیصلہ سازی اور زیر التواء اشیاء کومؤثر طور پر ٹھکانے لگانا ہے
ڈی او پی پی ڈبلیو اور سینٹرل گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی ایشنز اور ان سے منسلک ایسوسی ایشنز کے ذریعے صفائی مہم اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے 50 سے زیادہ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے
عوامی شکایات، اپیلوں، یقین دہانیوں اور انٹر ڈویژنل حوالوں کا مستقل جائزہ لیا جا رہا ہے
فزیکل ریکارڈ کا جائزہ لے کر ریکارڈ کا مؤثر انتظام کیا جا رہا ہے، پرانی فائلوں کو برقرار رکھنے کے شیڈول کے مطابق ختم کیا جا رہا ہے اور ریکارڈ روم کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے
Posted On:
12 OCT 2023 12:36PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت کے پنشنرز ایسوسی ایشنز اور ان سے منسلک ایسوسی ایشن کے ساتھ، صفائی کو فروغ دینے، عوامی شکایات کے التوا میں کمی، ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے پنشن اور پنشنرز کی بہبود کا محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) تیسری خصوصی مہم کے حصے کے طور پر مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ اس کا مقصد اچھی حکمرانی کے اقدامات کے ذریعے فیصلہ سازی میں کارکردگی کو بڑھانا ہے۔
15 ستمبر 2023 سے شروع ہونے والی خصوصی مہم کی پیشگی تیاریاں اور وقت کے ساتھ محکمے میں جوش و خروش سے مہم سے متعلق سرگرمیوں کے نتیجے میں کام کی جگہ کے تجربے میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ کام کی جگہ کو ایک خوشگوار کام کی جگہ بنایا جا رہا ہے اور وسائل کے بہتر انتظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
محکمے نے تیسری خصوصی مہم کے دوران نظرثانی کے لیے ہزاروں سے زائد فزیکل فائلوں کی نشاندہی کی ہے۔ اب تک، ریکارڈ کے جائزے کے بعد، تقریباً سو پرانے فزیکل ریکارڈز؍فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ ان کو ختم کیا جا سکے ۔ ریکارڈ برقرار رکھنے کے شیڈول کے لحاظ سے تقریباً نو سو ای-فائلوں کو جائزہ لینے کے لیے شناخت کیا گیا ہے۔
ای ایچ آر ایم ایس دوئم کی شناخت ایک کلیدی ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس کا مقصد مربوط خدمات اور پنشنرز کی خدمات کے اطمینان کو بڑھانا ہے۔
تیسری خصوصی مہم کا آغاز 2 اکتوبر 2023 کو ہوا اور یہ سلسلہ 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا جس کی مسلسل نگرانی محکمے کے سینئر افسران کر رہے ہیں۔ ان افسروں نے مہم کی سرگرمیوں میں ذاتی دلچسپی لی ہے ۔ اس سے شامل افرادی قوت کی حوصلہ افزائی ہوئی ہےاور مہم کی کامیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
***
ش ح ۔ ع س ۔ ک ا
U.NO.10722
(Release ID: 1967015)
Visitor Counter : 107